دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

طور پر مسلم ہوگا نہ کہ یقینی،احادیث باب میں ان کے نشان یہ ہیں۔

(۱)کلھم من قریش سب قریشی ہوں گے رواہ الشیخان۔[1]

(۲)وہ سب بادشاہ ووالیانِ ملك ہوں گے،صحیح مسلم میں ہے:

لایزال امرالناس ماضیا ماولّٰھم اثنا عشر رجلا کلھم من قریش۔[2]

خلافت اس وقت تك جاری رہے گی جب تك بارہ مرد (خلفاء)حکمران رہیں گے جو سب قریش میں سے ہوں گے۔(ت)

مسند احمد وبزار و صحیح مستدرك میں عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے بسند ِ حسن ہے:

انہ سئل کم تملك ھذہ الامۃ من خلیفۃ فقال سألنا عنہا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقال اثنا عشرۃ کعدۃ نقباء بنی اسرائیل۔[3]

عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے سوال کیا گیا کہ کتنے خلفاء اس امت کے حکمران بنیں گے؟ تو انہوں نے کہا کہ ہم نے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے پوچھا تھا۔آپ نے ارشاد فرمایا وہ بنی اسرائیل کے نقیبوں کی تعداد کے مطابق بارہ۱۲ ہوں گے۔(ت)

(۳)اُن کے زمانے میں اسلام قوی ہوگا صحیح مسلم میں ہے:

لایزال الاسلام عزیزا الی اثنی عشر خلیفۃ کلھم من قریش[4]۔

بارہ خلفاء کی حکومت پوری ہونے تك اسلام غالب رہے گا،وہ سب قریشی ہوں گے۔(ت)

(۴)اُن کا زمانہ زمانہ صلاح ہوگا،بزارو طبرانی وابوجحیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی:

لایزال امرامتی صالحا[5]۔

(بارہ۱۲ خلفاء کی خلافت تک)میری امت کا معاملہ درست رہے گا۔(ت)

 


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب الامارۃ باب الناس تبع لقریش قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۱۹

[2] صحیح مسلم کتاب الامارۃ باب الناس تبع لقریش قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۱۹

[3] مسند احمد بن حنبل عن عبداﷲ بن مسعود المکتب الاسلامی بیروت ۱/ ۳۹۸،مجمع الزوائد بحوالہ بزار وغیرہ باب الخلفاء الاثنا عشر دارالکتاب بیروت ۵/ ۱۹۰

[4] صحیح مسلم کتاب الامارۃ باب الناس تبع لقریش قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۱۹

[5] ؎ کنزالعمال بزمرطب وابن عساکر عون الخ حدیث ۳۳۸۴۹ موسسۃ الرسالۃ بیروت ۱۲/ ۳۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن