30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ضلالت ہے۔
ضرب ۲۴۴:صفاتِ الہیہ میں صرف علم کو محیط ماننا جس سے اس کی قدرت،اس کے سمع اس کی بصر،اس کی مالکیت،اس کی خالقیت کے احاطے کا انکار ثابت ہوتا ہے،قرونِ ثلثہ میں کون اس کا قائل تھا،یہ بھی تیری گمراہی و بدمذہبی ہے۔
ضرب ۲۴۵:استواء کے وہ تین معنی کہنا اور ان کے سوا چوتھے کو بدعت بتانا قرون ثلثٰہ میں کس کا قول تھا۔یہ بھی تیری ضلالت و بددینی ہے۔
ضرب ۲۴۶:فضائلِ اعمال کے ثبوت کو حدیث صحیح میں منحصر کردینا قرون ثلثٰہ میں کس کا مذہب تھا،یہ بھی تیری بدعت جسارت و بدزبانی ہے۔
ضرب ۲۴۷:بدعت کے یہ معنی لینا کہ جو بات امورِ دین میں بعد قرونِ ثلثہ کے حادث ہوئی اور اسے بالاتفاق بدعتِ ضلالت کہنا اُمتِ مرحومہ پر افتراء ہے،اس کی تحقیق علماء اہلسنت اپنی تصانیف کثیرہ میں فرماچکے،وہ بحث لکھئے تو دفتر طویل ہو،اور پھر مخاطب ناقص العقل کیا قابلِ خطاب،مگر مدعی اپنے اس دعوٰی اطلاق پر امت کا اتفاق مسند معتمد سے دکھائے ورنہ اپنی جہالت و ضلالت کا آپ سر کھائے۔
قولہ:مفتی بریلی جو تقلید کو امر دینی سمجھتا ہے یقینی مبتدع ہوا اور اس کے فتوے کے مطابق اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہوا کما ھو ظاہر افسوس کہ اس نادان دوست نے اپنے ائمہ رحمہم اﷲ تعالٰی کے پیچھے بھی نماز پڑھنے کو ناجائز کردیا ؎
شادم کہ ازرقیباں دامن کشاں گز شتی
گو مشتِ خاك ماہم برباد رفتہ باشد
نعوذ باﷲ من ھفواتہ۔
مجھے خوشی ہے کہ تم رقیبوں سے دامن بچا کر گزر گئے اگرچہ میری مشتِ خاك بھی برباد ہوگئی،اﷲ تعالٰی اس کی بے ہودہ باتوں سے بچائے۔(ت)
ضرب ۲۴۹: ؎
چوں خدا خواہد کہ پردہ کس درد میلش اندر طعنہ پاکاں زند
(جب اﷲ تعالٰی کسی کا پردہ چاك کرنا چاہتا ہے تو پاك لوگوں پر طعنہ میں اسے مشغول کردیتا ہے۔ت)
مسلمانوں نے دیکھ لیا کہ لفظ مبتدع کے مستحق معاذ اﷲ علمائے اہلسنت میں یا یہ بددین گمراہ کہ اﷲ کو مکانی مانتا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع