دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

قرأھوالاول والاخروالظاھر والباطن وھو بکل شیئ علیم o۔[1]

آپ نے ھوالاول والاٰخروالظاھر والباطن وھو بکل شیئ علیم کو تلاوت کیا۔(ت)

یہاں سے ثابت کہ سب زمینوں کے نیچے ہے۔

 ضرب فیصلہعــــــہ ضرب ۲۱۵:اقول:یہی آیات و احادیث ہر مجسم خبیث کی دہن دوزی اور ہر مسلم سُنّی کی ایمان افروزی کو بس ہیں اس مجسم سے کہا جائے کہ اگر ظاہر پر حمل کرتا ہے تو ان آیات و احادیث پر کیوں ایمان نہیں لاتا۔" اَفَتُؤْمِنُوۡنَ بِبَعْضِ الْکِتٰبِ وَتَکْفُرُوۡنَ بِبَعْضٍ ۚ"[2](قرآن پاك کی بعض آیتوں پر ایمان لاتے ہو اور بعض کا انکار کرتے ہو،ت) دیکھ تیرے اس کہنے میں کہ عرش پر ہے اور کہیں نہیں کتنی آیتوں حدیثوں کا صاف انکار ہے،اور اگر ان میں تاویل کی راہ چلتا ہے تو آیاتِ استوا وحدیث مکان میں کیوں حد سے نکلتا ہے،اب یہ تیرا بکنا صریح جھوٹ اور تحکم ٹھہرا کہ تیرا معبود مکان رکھتا اور عرش پر بیٹھتا ہے،اور مومن سُنی کو ان سے بحمداﷲ یوں روشن راستہ ہدایت کا ملتا ہے کہ جب آیات واحادیث عرش و کعبہ و آسمان و زمین و ہر موضع و مقام کے لیے وارد ہیں تو اب تین حال سے خالی نہیں،یا تو ان میں بعض کو ظاہر پر محمول کریں اور بعض میں تفویض و تاویل،یا سب ظاہر پر ہوں یا سب میں تفویض و تاویل،اول تحکم بیجا و ترجیح بلامرجح اور اﷲ عزوجل پر بے دلیل حکم لگادینا ہے،اور شق دوم قطع نظر اُن قاطعہ قاہرہ دلائل زاہرہ تنزیہ الٰہی کے یوں بھی عقلًا ونقلًا ہر طرح باطل کہ مکینِ واحد وقتِ واحد میں امکنہ متعددہ میں نہیں ہوسکتا تو ہر جگہ ہونا اُسی صورت پر بنے گا کہ ہوا کی طرح ہر جگہ بھرا ہو اور اس سے زائد شنیع و ناپاك اور بداہۃً باطل کیا بات ہوگی کہ ہر نجاست کی جگہ،ہر پاؤں کے تلے ہر شخض کے منہ،ہر مادہ کے رحم میں ہونا لازم آتا ہے۔اور پھر جتنی جگہ مکانوں پہاڑوں وغیرہ اجسام سے بھری ہوئی ہے بعینہ اس میں بھی ہو تو تداخل ہے اور نہ ہو تو اس میں کروڑوں ٹکڑے پرزے جوف سوراخ لازم آئیں گے،اور جو نیا پیڑ اُگے نئی دیوار اُٹھے تیرے معبود کو سمٹنا پڑے ایك نیا جوف اس میں اور بڑھے اور اب استوا کے لیے عرش اور دار کے لیے  

عــــــہ:لفظِ فیصلہ کے بھی ۲۱۵ عدد ہیں منہ۔


 

 



[1] جامع الترمذی ابواب التفسیر سورۃ الحدید حدیث ۳۳۰۹ دارالفکربیروت ۵/ ۱۹۵،مسند احمد بن حنبل عن ابی ھریرہ المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۳۷۰

[2] القرآن الکریم ۲/ ۸۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن