30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
والذی نفسی بیدہ مامن رجل یدعو امراتہ الٰی فراشہا فتابٰی علیہ الاکان الذی فی السماء ساخطا علیہا حتی یرضٰی عنہا۔[1] |
ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے جب کوئی خاوند اپنی بیوی کو جماع کے لیے طلب کرتا ہے اور وہ انکار کرتی ہے تو وہ ذات جو آسمان میں ہے بیوی پر ناراض ہوتی ہے۔(ت) |
ضرب ۱۹۴:ابویعلٰی وبزار و ابونعیم بسندِ حسن ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی:
|
قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لما القی ابراہیم فی النار قال اللھم انت فی السماء واحدوانا فی الارض واحد أعبدک[2]۔ |
حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا:جب براہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا تو انہوں نے کہا:اے اﷲ تو آسمان میں ایك ہے اور میں زمین میں ایك ہوں،تیری عبادت کرتا ہوں۔(ت) |
ضرب ۱۹۵:ابویعلٰی و حکیم و حاکم و سعید بن منصور و ابن حبان و ابونعیم اور بیہقی کتاب الاسماء میں ابوسعید خدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مرفوعًا راوی،اﷲ عزوجل نے فرمایا:
|
یاموسٰی لو ان السمٰوٰت السبع و عامر ھن غیری، و الارضین السبع فی کفۃ ولاالہ الا اﷲ فی کفۃ مالت بھن لا الہٰ الا اﷲ[3]۔ |
اے موسٰی اگر ساتوں آسمان اور ان میں موجود ہر چیز میرے سوا،اور سات زمینیں ایك پلڑے میں ہوں اور دوسرے پلڑے میں لاالٰہ الا اﷲ ہو تو لا الہٰ الا اﷲ والا پلڑا سب پر بھاری ہوگا۔(ت) |
ان آیات و احادیث سے آسمان میں ہونا ثابت ہوا۔
[1] صحیح مسلم کتاب النکاح باب تحریم امتناعھامن فراش الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۴۶۴
[2] حلیۃ الاولیاء مقدمۃ المؤلف دارالکتاب العربی بیروت ۱/ ۱۹،کنزالعمال بحوالہ ابی یعلٰی حدیث ۳۲۲۸۶ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱/ ۴۸۴
[3] مسند ابویعلی حدیث ۱۳۸۹ مروی ازابوسعید خدری موسسۃ علوم القرآن بیروت ۲/ ۱۳۵،کتاب الاسماء والصفات باب ماجاء فی فضل الکلمۃ الباقیہ المکتبۃ الاثریہ سانگلہ ہل شیخوپور ہ ۱/ ۱۷۵،المستدرك للحاکم کتاب الدعاء دارالفکربیروت ۱/ ۵۲۸،مواردالظمآن حدیث ۲۳۲۴ المطبعۃ السلفیہ ص ۵۷۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع