30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لاجرم یہ حویلی جنّت ہی ہوگی۔
ضرب ۱۸۶:صحیحین میں ابوموسٰی اشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے:
|
قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم جنتان من فضۃ اٰنیتہما وما فیھما،وجنتان من ذھب اٰنیتھما وما فیھما وما بین القوم وبین ان ینظروا الٰی ربھم عزوجل الارداء الکبریاء علی وجہہ فی جنۃ عدن[1]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:دو جنتیں ہیں جن کے برتن اور تمام سامان چاندی کا ہے،دو۲ جنتیں ہیں جن کے برتن اور تمام سامان سونے کا ہے اﷲ تعالٰی کے دیدار اور قوم میں صرف کبریائی کی چادر ہوگی جو جنتِ عدن میں اس کے چہرے پر ہوگی،حائل ہوگی۔(ت) |
یہاں جنت عدن میں ہونے کی تصریح ہے۔
ضرب ۱۸۷:بزار و ابن ابی الدنیا اور طبرانی بسند جید قوی اوسط میں انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے حدیثِ دیدار اہل جنت ہر روز جمعہ میں مرفوعًا راوی:
|
فاذا کان یوم الجمۃ نزل تبارك و تعالٰی من علیین علٰی کرسیّہ ثم حف الکرسی بمنابر من نور و جاء النبیون حتی یجلسوا علیہا[2]۔الحدیث |
جب جمعہ کا روز ہوگا تو اﷲ تبارك و تعالٰی علیین سے کرسی پر نزول فرمائے گا پھر ا س کے گرد نور کے منبر بچھائے جائیں گے،انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام تشریف لا کر ان منبروں پر جلوہ گر ہوں گے۔الحدیث(ت) |
یہاں علیین سے اُتر کر کرسی پر حلقہ انبیاء و صدیقین و شہداء وسائر اہل جنت کے اندر تجلی ہے۔
ضرب ۱۸۸:قال تعالٰی: " ءَاَمِنۡتُمۡ مَّنۡ فِی السَّمَآءِ "[3]۔ (کیاتم اس سے نڈر ہوگئے ہو جس کی
[1] صحیح البخاری کتاب التفسیر ۲/ ۷۳۴ وکتاب التوحید ۲/ ۱۱۰۹ قدیمی کتب خانہ کراچی،صحیح مسلم کتاب الایمان قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۰۰
[2] الترغیب و الترھیب فصل فی نظر اہل الجنۃ الی ربھم حدیث ۱۲۹ مصطفی البابی مصر ۴/ ۵۵۴،کشف الاستار عن زوائد البزار باب فی نعیم اہل الجنۃ حدیث ۳۵۱۹ موسسۃ الرسالہ بیروت ۴/ ۱۹۵،المعجم الاوسط حدیث ۶۷۱۳ مکتبۃ المعارف الریاض ۷/ ۳۶۷
[3] القرآن الکریم ۶۷/ ۱۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع