دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

صلوۃ الحدیث[1]۔

فرمائی جو فرمائی اس وحی میں پچاس نمازیں بھی ہیں۔ الحدیث(ت)

تو اگر تیرے زعمِ باطل کے طور پر اطلاق مکان ثابت ہوگا تو سدرہ پر نہ عرش پر،انہیں کو احادیث صریحہ کہا تھا۔

لاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم

چوتھا تپانچہ

یہ ادعا کہ استواء علی العرش کے معنی بیٹھنا،چڑھنا،ٹھہرنا مطابق سنت ہیں۔

ضرب ۱۰۸:اقول:تم وہابیہ کے دھرم میں تشریع کا منصب تین قرن تك جاری رہا تھا،اور اس کے بعد عمومات و اطلاقاتِ شرعیہ کا دروازہ بھی بند ہوگیا،تو نے اسی تحریر میں لکھا ہے۔جو بات امورِ دین میں بعد قرون ثلثہ کے ایجاد ہوئی بالاتفاق بدعت ہے وکل بدعۃ ضلالۃ(اور ہر بدعت گمراہی ہے۔ت)

اب ذرا تھوڑی دیر کو مردبن کر استواء علی العرش کے ان تینوں معنی کا صحابہ کرام یا تابعین یا تبع تابعین کے ائمہ سنت سے باسانید صحیحہ معتمدہ ثبوت دیجئے ورنہ خود اپنی بدعتی گمراہ بددین فی النار ہونے کا اقرار کیجئے تیرہ صدی کے دو ایك ہندیوں کا لکھ دینا سنت نہ ثابت کرسکے گا۔

ضرب ۱۰۹:اقول:تُو نے اسی تحریر میں نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کے انکار میں لکھا:کسی صحیح حدیث قولی و فعلی و تقریری سے ثابت نہیں،کہے کی شرم اور غیر مقلدی کی لاج ہے تو ان تینوں معنی کا ثبوت بھی کسی حدیث صحیح سے دو ورنہ اپنے لکھے کو سر پر ہاتھ رکھ کر روؤ۔

ضرب ۱۱۰:اقول:یہ تو الزامی ضربیں تھیں اور تحقیقًا بھی قرآن عظیم کے معنی اپنی رائے سے کہنا سخت شنیع و ممنوع ہے تو ایسے معنی کا سلف صالح سے ثابت دینا ضرور اور قول بے ثبوت مردود و مہجور۔

ضرب ۱۱۱:ہر عاقل سمجھتا ہے کہ مولٰی سبحٰنہ و تعالٰی نےاستواء کو اپنی مدح و ثناء میں ذکر فرمایا ہے۔معاذ اﷲ بیٹھنے،چڑھنے، ٹھہرنے میں اس کی کیا تعریف نکلتی ہے کہ ان سے اپنی مدح فرماتا اور مدح بھی ایسی کہ بار بار بتکرار سات سورتوں میں اس کا بیان لاتا تو ان معانی پر استواء کو لینا مدح و تعریف میں قدح و تحریف میں کر دینا ہے لاجرم بالیقین یہ ناقص و بے معنی معانی ہر گز مراد رب العزۃ نہیں۔

ضرب ۱۱۲:اوپر معلوم ہوچکا کہ آیاتِ متشابہات میں اہل سنت کے صرف دو۲ طریق ہیں:


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب التوحید باب کلم اﷲ موسٰی تکلیما قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۱۲۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن