30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدثنا یونس ثنالیث الحدیث سندًا ومتنًا[1]۔
ان میں صرف اس قدر ہے کہ رب عزوجل نے فرمایا۔بعزتی وجلالی[2]۔مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم۔
ارتفاع مکانی کا اصلًا ذکر نہیں،سہ بارہ اس سند سے روایت فرمائی۔
حدثنا یحٰیی بن اسحٰق انا ابن لھیعۃ عن دراج عن ابی الھیثم عن ابی سعید الخدری۔
یہاں سرے سے قسم کا ذکر ہی نہیں صرف اتنا ہے کہ:
|
قال الرب عزوجل لا ازال اغفرلھم مااستغفرونی[3]۔ |
رب عزوجل نے فرمایا میں انہیں ہمیشہ بخشتا رہوں گا جب تك وہ مجھ سے استغفار کریں گے۔ |
امام اجل حافظ الحدیث عبدالعظیم منذری نے بھی یہ حدیث کتاب الترغیب والترہیب میں بحوالہ مسند امام احمد و مستدرك حاکم ذکر فرمائی انہوں نے بھی صرف اسی قدر نقل کیا کہ بعزتی وجلالی [4]اور امام جلیل جلال الدین سیوطی نے جامع صغیر و جامع کبیر میں بھی بحوالہ مسند احمد و ابی یعلٰی و حاکم ذکر کی ان میں بھی اتنا ہی ہے ارتفاع مکانی کا لفظ کسی میں نہیں،ہاں بیہقی نے کتاب الاسماء میں یہ حدیث اس طریق اخیر ابن لہیعہ سے روایت کی۔
حیث قال اخبرنا علی بن احمد بن عبدان انا احمد بن عبید ثنا جعفر بن محمد ثنا قتیبۃ ثنا ابن لھیعۃ عن دراج عن ابی الھیثم عن ابی سعید الخدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ[5]۔
[1] مسند احمد بن حنبل مروی از ابوسعید خدری دارالفکر بیروت ۳/ ۴۱
[2] مسند احمد بن حنبل مروی از ابوسعید خدری دارالفکر بیروت ۳/ ۲۹ و ۴۱
[3] مسند احمد بن حنبل مروی از ابوسعید خدری دارالفکر بیروت ۳/ ۷۱
[4] الترغیب والترہیب کتاب الذکروالدعاء الترغیب فی الاستغفار مصطفی البابی مصر ۲/ ۴۶۸
[5] کتاب الاسماء والصفات للبیہقی باب ماجاء فی اثبات العزۃ المکتبۃ الاثریہ سانگلہ ہل شیخوپورہ ۱/ ۲۲۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع