دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

بحمد اﷲ یہ بیس۲۰ دلائل جلائل،مثبت حق و مبطل باطل ہیں،تین افادہ ائمہ کرام اور سترہ افاضہ مولائے علام کہ بلا مراجعت کتاب ارتجالًا لکھ دیں،چودہ ایك جلسہ واحدہ خفیفہ میں اور باقی تین نماز کے بعد جلسہ ثانیہ میں،اگر کتب کلامیہ کی طرف رجوع کی جائے تو ظاہرًا بہت دلائل ان میں ان سے جدا ہوں گے بہت ان میں جدید و تازہ ہوں گے،اور عجب نہیں کہ بعض مشترك بھی ملیں،مگر نہ زیادہ کی فرصت نہ حاجت،نہ اس رسالے میں کتبِ دیگرسے استناد کا قرار داد،لہذا اسی پر اقتصار و قناعت،اور توفیقِ الٰہی ساتھ ہو تو انہیں میں کفایت و ہدایت،والحمدﷲ رب العلمین۔

اب رَدِّ جہالاتِ مخالف  لیجئے یعنی وہ جو اس بے علم نے اپنی گمراہی کے زور میں دو حدیثیں پیشِ خویش اپنی مفید جان کرپیش کیں۔

ضرب ۹۵:حدیث صحیح بخاری تو ان علامۃ الدہر صاحب نے بالکل آنکھیں بند کرکے لکھ دی اپنے معبود کا مکانی و جسم ہونا جو ذہن میں جم گیا ہے تو خواہی نخواہی بھی ہرا ہی ہرا سوجھتا ہے حدیث کے لفظ یہ ہیں۔

فقال وھو مکانہ یارب خفف عنّا فان امتی لاتستطیع ھٰذا[1]۔

آپ نے اپنی جگہ پر فرمایا۔اے رب ! ہم پر تخفیف فرما کیونکہ میری امت میں یہ استطاعت نہیں۔(ت)

یعنی جب نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر پچاس نمازیں فرض ہوئیں اور حضور سدرہ سے واپس آئے آسمان ہفتم پر موسٰی علیہ الصلوۃ والسلام نے تخفیف چاہنے کے لیے گزارش کی حضور بمشورہ جبریل امین علیہ الصلوۃ والتسلیم پھر عازمِ سدرہ ہوئے اور اپنے اسی مکان سابق پر پہنچ کر جہاں تك پہلے پہنچے تھے اپنے رب سے عرض کی:الٰہی ! ہم سے تخفیف فرمادے کہ میری امت سے اتنی نہ ہوسکیں گی۔

یہاں سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے مکان ترقی کا ذکر ہے،باؤلے فاضل نے جھٹ ضمیر حضرت عزت کی طرف پھیر دی یعنی حضور نے عرض کی اس حال میں کہ خدا اپنے اسی مکان میں بیٹھا ہوا تھا کہیں چلا نہ گیا تھا۔ولاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم بصیر صاحب کو اتنی بھی نہ سوجھی کہ وھو مکانہ جملہ حالیہ قال اور اس کے مقولے کے درمیان واقع ہے


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب التوحید باب قول اﷲ عزوجل وکلم اﷲ موسی تکلیما قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۱۲۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن