30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ذٰلك عائد الٰی تنزیہہ تعالٰی عما یحوز علی المصنوعین لاعراضھم بالحدوث فی انفسہم للحوادث ان تصیبہم وتغیرھم[1]۔ |
مخلوق کے لیے ہوسکتی ہیں کیونکہ وہ خود اور ان کے حوادث تغیر پاتے ہیں۔(ت) |
ضرب ۸۹:اقول:ہر ذی جہت قابل اشارہ حسیہ ہے کہ اُوپر ہوا تو اُنگلی اوپر کو اٹھا کر بتاسکتے ہیں،کہ وہ ہے اور نیچے ہوا تو نیچے کو،اور ہر قابل اشارہ حسیہ متحیز ہے اور متحیز جسم یا جسمانی ہے اور ہر جسم و جسمانی محتاج ہے اور اﷲ عزوجل احتیاج سے پاك ہے تو واجب ہوا کہ جہت سے پاك ہو،نہ اوپر ہو نہ نیچے،نہ آگے نہ پیچھے،نہ دہنے نہ بائیں تو قطعًا لازم کہ کسی مکان میں نہ ہو۔
ضرب ۹۰:اقول:عرش زمین سے غایت بعد پر ہے اور اﷲ بندے سے نہایت قرب میں۔قال اﷲ تعالٰی:
|
" وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیۡہِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیۡدِ ﴿۱۶﴾"[2]۔ |
ہم تمہاری شہ رگ سے زیادہ قریب ہیں۔(ت) |
قال اﷲ تعالٰی:
|
" وَ اِذَا سَاَلَکَ عِبَادِیۡ عَنِّیۡ فَاِنِّیۡ قَرِیۡبٌؕ"[3]۔ |
جب تجھ سے میرے متعلق میرے بندے سوال کریں تو میں قریب ہوں۔(ت) |
تو اگر عرش پر اﷲ عزوجل کا مکان ہوتا اﷲ تعالٰی ہردور ترسے زیادہ ہم سے دور ہوتا،اور وہ بنصِ قرآن باطل ہے۔
ضرب ۹۱:مولٰی تعالٰی اگر عرش پر چڑھا بیٹھا ہے تو اس سے اُتر بھی سکتا ہے یا نہیں،اگر نہیں تو عاجز ہوا اور عاجز خدا نہیں،اور اگر ہاں تو جب اُترے گا عرش سے نیچے ہوگا تو اس کا اسفل ہونا بھی ممکن ہوا اور اسفل خدا نہیں۔
ضرب ۹۲:اقول:اگر تیرے معبود کے لیے مکان ہے اور مکان و مکانی کو جہت سے چارہ نہیں کہ جہات نفس امکنہ ہیں یا حدود امکنہ،تو اب دو حال سے خالی نہیں،یا تو آفتاب کی طرح صرف ایك ہی طرف ہوگا یا آسمان کی مانند ہر جہت سے محیط،اولٰی باطل ہے بوجوہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع