دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

کفر ہے دوسری تقدیر پر اﷲ تعالٰی عزوجل میں تغیر آیا اور یہ خلافِ شان الوہیت ہے۔

ضرب ۷۸:اقول:مکان خواہ بعد موہوم ہو یا مجرد یا سطح حاوی مکین کو اُس کا محیط ہونا لازم،محیط یامماس بعض شے مکان یا بعض مکان ہے نہ مکان شے،مثلًا ٹوپی کو نہیں کہہ سکتے کہ پہننے والے کا مکان،تم جوتا پہنے ہو تو یہ نہ کہیں گے کہ تمہارا مکان جوتے میں ہے،تو عرش اگر معاذ اﷲ مکان الٰہی ہو لازم کہ اﷲ عزوجل کو محیط ہو،یہ محال ہے۔قال اﷲ تعالٰی: " وَکَانَ اللہُ بِکُلِّ شَیۡءٍ مُّحِیۡطًا ﴿۱۲۶﴾٪"[1] اﷲ تعالٰی عرش و فرش سب کو محیط ہے۔وہ احاطہ جو عقل سے وراء ہے اور اس کی شان قدوسی کے لائق ہے اس کا غیر اسے محیط نہیں ہوسکتا۔

ضرب ۷۹:نیز لازم کہ اﷲ عزوجل عرش سے چھوٹا ہو۔

ضرب ۸۰:نیز محدود محصور ہو۔

ضرب ۸۱:ان سب شناعتوں کے بعد جس آیت سے عرش کی مکانیت نکالی تھی وہی باطل ہوگئی،آیت میں عرش پر فرمایا ہے اور عرش مکانِ خدا ہو تو خدا عرش کے اندر ہوگا نہ کہ عرش پر۔

ضرب ۸۲:اقول:جب تیرے نزدیك تیرا معبود مکانی ہوا تو دو حال سے خالی نہیں جزء،لایتجزی کے برابر ہوگا یا اس سے بڑا،اول باطل ہے کہ اس تقدیر پر تیرا معبود ہر چھوٹی چیز سے چھوٹا ہوا،ایك دانہ ریگ کے ہزارویں لاکھوں حصے سے بھی کمتر ہوا،نیز اس صورت میں صد ہا آیات و احادیث عین و ید ووجہ و ساق وغیرہا کا انکار ہوگا کہ جب متشابہات ظاہر پر محمول ٹھہریں تو یہاں بھی معانی مفہومہ ظاہرہ مراد لینے واجب ہوں گے اور جزء لایتجزی کے لیے آنکھ،ہاتھ،چہرہ،پاؤں ممکن نہیں۔اگر کہیے وہ ایك ہی جز ء اِن سب اعضاء کے کام دیتا ہے،لہذا ان ناموں سے مسمّٰی ہوا تو یہ بھی باطل ہے کہ اوّلًا تو اس کے لیے یہ اشیاء مانی گئی ہیں نہ یہ کہ وہ خود یہ اشیاء ہے۔ثانیًا: با عیننا اور بل یداہ کا کیا جواب ہوگا کہ جزء لایتجزی میں دو فرض نہیں کرسکتے۔اور مبسوطتان تو صراحۃً اس کا ابطال ہے جو ہر فرد میں بسط کہاں،اور ثانی بھی باطل ہے کہ اس تقدیر پر تیرے معبود کے ٹکڑے ہو سکیں گے اس میں حصے فرض کرسکیں گے اور معبود حق عزجلالہ اس سے پاك ہے۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۴/ ۱۲۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن