30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
السمیع العلیم[1]۔ |
چیز نہیں اور وہی ہے سننے دیکھنے والا۔ |
ضرب ۷۳:اس سے گزرا کہ اﷲ عزوجل کے علو سے اس کا امکان
بالا میں ہونا مراد نہیں،مکان اسے نہیں گھیرتا۔
ضرب ۷۴:نیز یہ کلیہ بھی گزرا کہ جو اجسام پر روا ہے اﷲ
عزوجل پر روا نہیں۔
ضرب ۷۵:اُسی میں یہ حدیث ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کی کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے طبقات آسمان پھر ان کے اوپر عرش پھر طبقاتِ زمین کا بیان کرکے فرمایا:
|
والذی نفس محمد بیدہ لو انکم دلیتم احدکم بحبل الی الارض السابعۃ لھبط علی اﷲ تبارك و تعالٰی ثم قرأرسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم و ھو الاول والاخرو والظاھر والباطن۔[2] |
قسم اس کی جس کے دستِ قدرت میں محمدصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی جان ہے اگر تم کسی کو رسی کے ذریعہ سے ساتویں زمین تك لٹکاؤ تو وہاں بھی وہ اﷲ عزوجل ہی تك پہنچے گا۔پھر رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی کہ اﷲ ہی ہے اول و آخرو ظاہر و باطن۔ |
اس حدیث کے بعد امام فرماتے ہیں:
|
الذی روی فی اٰخر ھٰذا الحدیث اشارۃ الٰی نفی المکان عن اﷲ تعالٰی وان العبداینما کان فہو فی القرب و البعد من اﷲ تعالٰی سواء وانہ الظاھر،فیصح ادراکہ بالدلالۃ،الباطن فلا یصح ادراکہ بالکون فی مکان۔[3] |
اس حدیث کا پچھلا فقرہ اﷲ عزوجل سے نفی مکان پر دلالت کرتا ہے اور یہ کہ بندہ کہیں ہو اﷲ عزوجل سے قُرب و بعد میں یکساں ہے،اور یہ کہ اﷲ ہی ظاہر ہے تو دلائل سے اُسے پہچان سکتے ہیں اور وہی باطن ہے کسی مکان میں نہیں کہ یوں اسے جان سکیں۔ |
اقول:یعنی اگر عرش اُس کا مکان ہوتا تو جو ساتویں زمین تك پہنچا وہ اس سے کمال دوری و بعد پر ہوجاتا نہ کہ وہاں بھی اﷲ ہی تك پہنچتا،اور مکانی چیز کا ایك آن میں دو مختلف
[1] کتاب الاسماء والصفات باب ماجاء فی العرش والکرسی المکتبۃ الاثریہ سانگلہ ہل شیخوپورہ ۲/ ۱۳۹
[2] کتاب الاسماء والصفات للبیہقی جماع ابواب ذکر الاسماء التی تتبع نفی التشبیہ المکتبۃ الاثریہ سانگلہ ہل ۲/ ۱۴۴
[3] کتاب الاسماء والصفات للبیہقی جماع ابواب ذکر الاسماء التی تتبع نفی التشبیہ المکتبۃ الاثریہ سانگلہ ہل ۲/ ۱۴۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع