دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

تعالٰی اﷲ عما یقول الظلمون علواکبیراo اﷲ تعالٰی اس سے بہت بلند ہے جو ظالم کہتے ہیں ت)

ضرب ۶۳:وہابیہ مجسمہ کے پیر مغاں اسمعیل آنجہانی علیہ ما علیہ کے دادا پیراور استاد اور باپ یعنی جناب شاہ عبدالعزیز صاحب کا ارشاد اوپر گزرا کہ اہلسنت کے اعتقاد میں اﷲ تعالٰی عزوجل مکان سے پاك ہے،اس کے بدعتی ہونے میں انہیں کا فتوٰی کافی۔

ضرب ۶۴ تا ۶۷:بحرالرائق و عالمگیری و قاضی خان و فتاوٰی خلاصہ کی عبارتیں بھی اوپر گزریں کہ جو اﷲ عزوجل کے لیے مکان مانے کافر ہے۔

یہ تو اوپر کے پانچ تھے اب اصل طرز کے لیجئے یعنی اس کی مستند کتابوں سے اُسے رگیدنا،پھر کچھ دلائل قاطعہ عقلیہ ونقلیہ کے جگر دوز جوشن گزار تیروں سے مجسمیت کا کلیجا چھیدنا،وباﷲ التوفیق ووصول التحقیق۔

ضرب ۶۸:مدارك شریف سورہ اعراف میں ہے:

انہ تعالٰی کان قبل العرش ولا مکان و ھو الاٰن کما کان،لان التغیرمن صفات الاکوان[1]۔

بے شك اﷲ تعالٰی عرش سے پہلے موجود تھا جب مکان کا نام و نشان نہ تھا اور وہ اب بھی ویسا ہی ہے جیسا جب تھا اس لیے کہ بدل جانا تو مخلوق کی شان ہے۔

ضرب ۶۹:یونہی سورہ طٰہٰ میں تصریح فرمائی کہ عرش مکانِ الٰہی نہیں،اﷲ عزوجل مکان سے پاك ہے،عبارت سابقًا منقول ہوئی۔

ضرب ۷۰:سورہ یونس میں فرمایا:

ای استولی فقد یقدس الدیان جل و عزعن المکان والمعبود عن الحدود[2]۔

استواء بمعنی استیلاء وغلبہ ہے نہ بمعنی مکانیت اس لیے کہ اﷲ عزوجل مکان سے پاك اور معبود جل و علا حدو نہایت سے منزہ ہے۔

ہزار نفرین اُس بیحیا آنکھ کو جو ایسے ناپاك بول بول کر ایسی کتابوں کا نام لیتے ہوئے ذرا نہ جھپکے۔


 

 



[1] مدارك التنزیل(تفسیر النسفی)آیت ۷/ ۵۴دارالکتاب العربی بیروت ۲/۵۶

[2] مدارك النتزیل(تفسیرالنسفی)آیت ۱۰/ ۳ دارالکتاب العربی بیروت ۲/ ۱۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن