30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ضرب ۶۱:مالکیت بھی محیط ہے قال تعالٰی۔
|
" بِیَدِہٖ مَلَکُوۡتُ کُلِّ شَیۡءٍ وَّ اِلَیۡہِ تُرْجَعُوۡنَ ﴿۸۳﴾٪"[1]۔ |
اسی کے ہاتھ میں ہر چیز کا قبضہ ہے۔(ت) |
اس بے خرد وہابی نے فقط ازروئے علم کہہ کر ان تمام صفات الہیہ کے احاطہ سے انکار کردیا،آنکھیں رکھتا ہو تو سوجھے کہ اپنی گہری جہالت کی گھٹا ٹوپ اندھیری میں کتنی آیتوں کا رد کرگیا۔
بالجملہ اگر مذہب متقد مین لیجئے تو ہم ایمان لائے کہ ہمارے مولٰی تعالٰی کا علم محیط ہے جیسا کہ سورہ طلاق میں فرمایا،اور احاطہ علم کے معنی ہمیں معلوم ہیں کہ۔
|
" لَا یَعْزُبُ عَنْہُ مِثْقَالُ ذَرَّۃٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ"[2]۔ |
اس سے غائب نہیں ذرہ بھر کوئی چیز آسمانوں میں اور نہ زمین میں۔(ت) |
اور ہمارا مولٰی عزوجل محیط ہے جیسا کہ سورہ نساء سورہ فصلت و سورہ بروج میں ارشاد فرمایا اور اس کا احاطہ ہماری عقل سے وراء ہے۔
|
" اٰمَنَّا بِہٖۙ کُلٌّ مِّنْ عِنۡدِ رَبِّنَاۚ "[3] |
ہم اس پر ایمان لائے سب ہمارے رب کے پاس سے ہے۔(ت) |
اور اگر مسلك متاخرین چلیے تو اﷲ تعالٰی جس طرح ازروئے علم محیط ہے یونہی ازروئے قدرت و ازروئے سمع و ازراہ بصروازجہت ملك و ازوجہ خلق وغیر ذلک،تو فقط علم میں احاطہ منحصر کردینا ان سب صفات و آیات سے منکر ہوجانا ہے۔
ضرب ۶۲:بے وقوف چند سطر بعد مانے گا کہ جتنی صفتیں کلامِ شارع میں وارد ہیں اُن سے سکوت نہ ہوگا،یہاں احاطہ ذات سے سکوت کیسا،انکار کرگیا مگر وہابی را حافظہ نباشد،یہ کیسا صریح تناقض ہے۔
تیسرا تپانچہ:
اصل تپانچہ قیامت کا تپانچہ جس سے مجسمی گمراہی کا سرمہ ہوجائے
بدمذہب گمراہ نے صاف بك دیا کہ اس کا معبود مکان رکھتا ہے عرش پر بستا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع