دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

الکل تحت علمہ وقدرتہ [1]۔

یعنی سب اُس کے علم و قدرت کے نیچے ہیں۔

ضرب ۵۴:زیر آیت ثانیہ ہے:بعلمہ وقدرتہ۔اﷲ علم و قدرت دونوں کی رُو سے محیط ہے[2]۔ضرب ۵۵:مدارك شریف میں زیر آیت ثالثہ ہے:

ضعالم باحوالھم وقادر علیھم وھم لایعجزونہ۔[3]

یعنی ا ﷲ اُن کے احوال کا عالم اور ان پر قادر ہے وہ اسے عاجز نہیں کرسکتے۔

ضرب ۵۶:کتاب الاسماء میں ہے:

المحیط راجع الی کمال العلم و القدرۃ [4]۔

اسم الٰہی محیط کے معنی کمال علم و قدرت کی طرف راجع ہیں۔

ان تیرے مستندوں نے احاطہ فقط ازروئے علم ہونا کیسا باطل کیا۔ضرب ۵۷:اﷲ عزوجل کی بصر بھی محیط ہے،قال تعالٰی:

" اِنَّہٗ بِکُلِّ شَیۡءٍۭ بَصِیۡرٌ﴿۱۹﴾ "[5]۔

اﷲ تعالٰی ہر چیز کو دیکھ رہا ہے۔

ضرب ۵۸:اس کا سمع بھی محیط اشیاء ہے۔

کما حققہ عالم اھل السنۃ مدظلہ فی منھیات سبحن السبوح۔

جیسا کہ عالم اہلسنت نے سبحٰن السبوح کے منہیات میں اس کی تحقیق فرمائی ہے(ت)

ضرب ۵۹:قدرت بھی محیط ہے،قال تعالٰی:

" اِنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ﴿۲۰﴾٪"[6]۔

بے شك اﷲ تعالٰی ہر شے پر قادر ہے۔(ت)

ضرب ۶۰:خالقیت بھی محیط ہے،قال تعالٰی:

" خٰلِقُ کُلِّ شَیۡءٍ فَاعْبُدُوۡہُ ۚ"[7]۔

اﷲ تعالٰی ہر شے کا خالق ہے پس اسی کی عبادت کرو۔(ت)

 


 

 



[1] جامع البیان لمحمد بن عبدالرحمن آیہ ۴۱/ ۵۴ دارنشرالکتب الاسلامیہ گوجرانوالہ ۲/ ۲۵۲

[2] جامع البیان لمحمد بن عبدالرحمن آیہ ۴۱/ ۵۴ دارنشرالکتب الاسلامیہ گوجرانوالہ ۱/۱۴۶

[3] مدارك التنزیل(تفسیر النسفی)آیۃ ۸۵/ ۲۰ دارالکتاب العربی بیروت ۴/ ۳۴۷

[4] کتاب الاسماء والصفات للبیہقی ابواب ذکر الاسماء التی متبع فی التشبیہ الخ،المکتبۃ الاثریہ سانگلہ ہل شیخوپورہ ۱/ ۸۱

[5] القرآن الکریم ۶۷ / ۱۹

[6] القرآن الکریم ۲/ ۲۰ و ۲/ ۱۰۶ و ۲/ ۱۰۹ و ۲/ ۱۴۸ وغیرہ

[7] القرآن الکریم ۶/ ۱۰۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن