30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پیدا کرنا لیا یہ انہیں معنی سوم کے قریب ہے جو اُوپر گزرے۔
ضرب ۳۵:اس سورۃ اور سورہ فرقان کے سوا کہ وہاں استواء کی تفسیر سے سکوت مطلق ہے باقی پانچوں جگہ اُس کے معنی استیلاء و غلبہ و قابو بتائے۔حدید میں ہے:ثم استوی استولی علی العرش [1]۔(پھر عرش پر استواء فرمایا۔ت)رعد میں ہے:
|
استولی بالاقتدار ونفوذ السلطان [2] |
اقتدار اور حکومت کا مالك ہوا۔(ت) |
اعراف میں ہے:
|
اضاف الاستیلاء الی العرش وان کان سبٰحنہ وتعالٰی مستولیا علی جمیع المخلوقات لان العرش اعظمھا و اعلاھا[3]۔ |
یعنی اﷲ تعالٰی کا قابو اس کی تمام مخلوقات پر ہے،خاص عرش پر قابو ہونے کا ذکر اس لیے فرمایا کہ عرش سب مخلوقات سے جسامت میں بڑا اور سب سے اوپر ہے۔ |
ضرب ۳۶:سورہ طٰہٰ میں بعد ذکر معنیٰ استیلاء ایك وجہ یہ نقل فرمائی۔
|
لما کان الاستواء علی العرش وھو سریر الملك مما یردف الملك جعلوہ کنایۃ عن الملك فقال استوٰی فلان علی العرش ای ملك وان لم یقعد علی السریر البتۃ وھذا کقولك یدفلان مبسوطۃ ای جواد وان لم یکن لہ ید رأسا[4]۔ |
یعنی جب کہ تخت نشینی آثار شاہی سے ہے تو عرف میں تخت نشینی بولتے اور اس سے سلطنت مراد لیتے ہیں،کہتے ہیں فلاں شخص تخت نشین ہوا،یعنی بادشاہ ہوا اگرچہ اصلًا تخت پر نہ بیٹھا ہو،جس طرح تیرے اس کہنے سے کہ فلاں کا ہاتھ کشادہ ہے اُس کا سخی ہونا مراد ہوتا ہے اگرچہ وہ سرے سے ہاتھ ہی نہ رکھتا ہو۔ |
حاصل یہ کہ استواء علی العرش بمعنی بادشاہی ہے حقیقۃً بیٹھنا ہر گز لازم نہیں،جب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع