30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوئی آیات تسبیح خود کس قدر کثیر ووافر ہیں۔ وقال تعالٰی: " اَلْمَلِکُ الْقُدُّوۡسُ السَّلٰمُ "[1]۔بادشاہ نہایت پاکی والا ہر عیب سے سلامت۔وقال تعالٰی: " فَاِنَّ اللہَ غَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیۡنَ﴿۹۷﴾ "[2]۔بے شك اﷲ سارے جہان سے بے نیاز ہے۔وقال تعالٰی: " فَاِنَّ اللہَ غَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیۡنَ﴿۹۷﴾ "[3]۔بے شك اﷲ ہی بے پروا ہے سب خوبیوں سراہا،وقال تعالٰی: " لَیۡسَ کَمِثْلِہٖ شَیۡءٌ ۚ "[4]۔اس کے مثل کوئی چیز نہیں۔وقال تعالٰی: " ہَلْ تَعْلَمُ لَہٗ سَمِیًّا ﴿٪۶۵﴾ "[5]۔کیا تو جانتا ہے اس کے نام کا کوئی،وقال تعالٰی: " وَ لَمْ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ٪﴿۴﴾ " [6]۔اس کے جوڑ کا کوئی نہیں۔ ان مطالب کی آیتیں صدہا ہیں،یہ آیاتِ محکمات ہیں،یہ اُم الکتاب ہیں،ان کے معنی میں کوئی خفا و اجمال نہیں،اصلًا دقت واشکال نہیں جو کچھ ان کے صریح لفظوں سے بے پردہ روشن وہویدا ہے بے تغیر وتبدیل بے تخصیص وتاویل اس پر ایمان لانا ضروریاتِ دین اسلام سے ہے،وباﷲ التوفیق۔
آیاتِ متشابہات کے باب میں اہلسنت کا اعتقاد
قال اﷲ تعالٰی(اﷲ تعالٰی نے فرمایا):
|
" ہُوَ الَّذِیۡۤ اَنۡزَلَ عَلَیۡکَ الْکِتٰبَ مِنْہُ اٰیٰتٌ مُّحْکَمٰتٌ ہُنَّ اُمُّ الْکِتٰبِ وَاُخَرُ مُتَشٰبِہٰتٌؕ فَاَمَّا الَّذِیۡنَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمْ زَیۡغٌ فَیَتَّبِعُوۡنَ مَا تَشٰبَہَ مِنْہُ ابْتِغَآءَ الْفِتْنَۃِ وَابْتِغَآءَ تَاۡوِیۡلِہٖۚ وَمَا یَعْلَمُ تَاۡوِیۡلَہٗۤ اِلَّا اللہُ ۘؔ وَالرَّاسِخُوۡنَ فِی الْعِلْمِ یَقُوۡلُوۡنَ اٰمَنَّا بِہٖۙ کُلٌّ مِّنْ عِنۡدِ رَبِّنَاۚ وَمَا یَذَّکَّرُ اِلَّاۤ اُولُوا الۡاَلْبٰبِ﴿۷﴾ |
(موضح القرآن میں اس کا ترجمہ یوں ہے۔وہی ہے جس نے اتاری تجھ پر کتاب اس میں بعض آیتیں پکی ہیں سو جڑ ہیں کتاب کی،اور دوسری ہیں کئی طرف ملتی،سوجن کے دل ہیں پھرے ہوئے وہ لگتے ہیں ان کے ڈھب والیوں سے،تلاش کرتے ہیں گمراہی اور تلاش کرتے ہیں اُن کی کل بیٹھانی،اور ان کی کل کوئی نہیں جانتا سوائے اﷲ کے،اور جو مضبوط علم والے ہیں سوکہتے ہیں ہم اس پر ایمان لائے سب کچھ ہمارے رب کی طرف سے ہے،اور سمجھائے وہی سمجھے ہیں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع