دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

 

(و)کتاب الشتی کے ابواب سے متعلق اعلٰیحضرت کے بعض رسائل جوفتاوٰی رضویہ قدیم میں شامل نہ ہوسکے تھے ان کوبھی موزوں ومناسب جگہ پر شامل کردیاہے۔

(ز)تبویب جدید کے بعد موجودہ ترتیب چونکہ سابق ترتیب سے بالکل مختلف ہوگئی ہے لہٰذامسائل کی مکمل فہرست موجودہ ابواب کے مطابق نئے سرے سے مرتّب کرناپڑی۔

(ح)کتاب الشتی میں داخل تمام رسائل کے مندرجات کی مکمل ومفصّل فہرستیں مرتب کی گئی ہیں۔

انتیسویں۲۹ جلد

یہ جلد۲۱۵ سوالوں کے جوابات اور مجموعی طور پر ۷۵۲ صفحات پر مشتمل ہے۔اس جلد کی عربی و فارسی عبارات کا ترجمہ راقم الحروف نے کیا ہے۔البتہ رسالہ "خالص الاعتقاد"کی بعض عبارات کا ترجمہ حضرت مولانا تحسین رضا خان صاحب نے کیا ہے جب کہ التحبیر بباب التدبیر اور ثلج الصدر لایمان القدر کی اکثر عبارات کا ترجمہ حضرت علامہ مولانا محمد احمد مصباحی دامت برکاتہم العالیہ کے رشحاتِ قلم کا ثمر ہے۔رسالہ قوارع القہار کا ترجمہ مفتی اعظم پاکستان حضرت علامہ شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد عبد القیوم قادری ہزاروی علیہ الرحمہ کا تحریر کردہ ہے اور رسالہ اعتقاد الاحباب کی تزیین وترتیب اور توضیح و تشریح خلیل العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی محمد خلیل القادری البرکاتی علیہ الرحمہ نے فرمائی ہے۔

پیش نظر جلد(کتاب الشتی حصہ چہارم)بنیادی طور پر مسائل کلامیہ واعتقادیہ پر مشتمل ہے جو فتاویٰ رضویہ قدیم جلد نہم و دوازدہم میں متفرق طور پر مذکور ہیں ہم نے ان کو یکجا کردیا ہے علاوہ ازیں اس جلد میں عروض وقوافی۔علم و تعلیم زبان و بیان علم الحیوان،علم حروف و ریاضی،وعظ و تبلیغ،حقوق العباد،تشریح ابدان،خواب،لغت اور اجارہ کے بارے میں سوالوں کے جوابات بھی شامل ہیں۔مذکورہ بالا عنوانات کے علاوہ متعدد عنوانات سے متعلق مسائل ضمنًا زیر بحث آئے ہیں،

انتہائی وقیع اور گرانقدر تحقیقات و تدقیقات پر مشتمل مندرجہ ذیل گیارہ رسائل بھی اس جلد کی زینت ہیں۔

(۱)قوارع القھار علی المجسمۃ الفجار المعروف بہ ضربِ قہاری(۱۳۱۸ھ)

آیاتِ متشابہات پر آریوں کے اعتراضات کا منہ توڑ جواب

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن