دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

اور سیرالنبلا میں ہے:

قال اسحٰق بن راھویۃ اجمع اھل العلم علی انہ تعالٰی علی العرش استوی وھو یعلم کل شیئ فی اسفل الارض السابعۃ۔[1] انتہی

اسحاق بن راہویہ نے کہا:تمام اہل علم کا اس پر اجماع ہے کہ الله تعالٰی نے عرش پر استواء فرمایا اور وہ ساتویں زمین کے نیچے ہر شیئ کو جانتا ہے۔انتہی(ت)

اور جامع ترمذی میں بعد ذکرِ حدیث:

لوانکم دلیتم اجلًا بحبل الی الارض السفلی لھبط علی اﷲ ثم قرأ رسول اﷲ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ھو الاول والاخر والظاھر و الباطن وھو بکل شیئ علیم۔[2]

اگر تم کوئی رسیّ نیچے والی زمین کی طرف لٹکاؤ تو وہ الله کے پاس پہنچے گی۔پھر رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے یہ آیت کریمہ تلاوت فرمائی وہی اول،وہی آخر،وہی ظاہر،وہی باطن، اور وہی سب کچھ جانتا ہے۔(ت)

مرقوم ہے:

قرأۃ الاٰیۃ تدل علٰی انہ ارادبھبط علی اﷲ علٰی علم اﷲ وقدرتہ وسلطانہ وعلم اﷲ فی کل مکان وھو علی العرش کما وصف فی کتابہ۔[3]

آیتِ کریمہ کی تلاوت اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ رسی کے الله تعالٰی کے پاس پہنچے سے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی مراد یہ ہے کہ وہ اﷲ تعالٰی کے علم،قدرت اور سلطنت میں پہنچی ہے۔اور اﷲ تعالٰی کا علم ہر جگہ ہے جب کہ وہ خود عرش پر ہے۔جیسا کہ اس نے اپنی کتاب میں خود اپنا یہ وصف بیان فرمایا ہے۔(ت)

اور یہ جو مشہور ہے کہ یہ مذہب حنابِلہ کا ہے،غلط ہے۔بلکہ یہ مذہب جمہور محققین حنفیہ و شافعیہ و


 

 



[1] سیراعلام النبلاء ترجمہ اسحاق بن راہویۃ ۷۹ مؤسسۃ الرسالۃ بیرت ۱۱/ ۳۷۰

[2] جامع الترمذی ابواب التفسیر سورۃ الحدید امین کمپنی دہلی ۲/ ۱۶۲

[3] جامع الترمذی ابواب التفسیر سورۃ الحدید امین کمپنی دہلی ۲/ ۱۶۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن