دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

میں فرمایا گیا ایسی جگہ لفظی بحث پیش کرکے عوام کے دلوں میں شك و شبہہ ڈالنا اور ان کے قلوب کو متزلزل کرنا ہر گز مسلمانوں کی خیر خواہی نہیں،اور رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

الدین النصح لکل مسلم۔[1]

دین یہ ہے کہ آدمی ہر مسلمان کی خیر خواہی کرے واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۵۰:                               ازقدمتلی پوسٹ بانچہ رام پور ضلع تپرہ مرسلہ طالب علی صاحب     ۱۵ جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ

ذاتِ باری تعالٰی کو فقط عرش ہی پر سمجھے اور ماسوا فوق العرش کسی کو مخلوقات الٰہی سے بے ذات باری تعالے محیط نہ جاننا بلکہ یہ کہنا کہ فقط علم الٰہی ساری اشیاء کو محیط ہے اور ذات اس کی فقط عرش ہی پر ہے اور دوسری جگہ نہیں،یہ عقیدہ اہل سنت کا ہے یا نہیں؟ اور جو معتقد اس عقیدے کا ہو نماز پیچھے اس کے ادا کرنا جائز ہے یا نہیں؟

واینہم تحریر فرمایند کہ ایشایان ایں عقیدہ را منسوب بحنابِلہ مے گویند فی الحقیقت عقائد حنابِلہ ہمچنین ست یانہ ؟

اور یہ بھی تحریر فرمائیں کہ لوگ اس عقیدے کو حنابِلہ کی طرف منسوب کرتے ہیں،کیا درحقیقت عقائد حنابِلہ ایسے ہیں یا نہیں؟(ت)

ھو المصوب ذاتِ پروردگار کو عرش پر سمجھنا بدوں بیان کیفیت استوا اور اس کے علم کو محیط تمام عالم سمجھنا اور آیت معیت و قرب وغیرہ کو قرب و معیت علمی پر حمل کرنا مذہب اہلسنت کا ہے اور معتقد اس مذہب کے پیچھے نماز درست ہے بلا کراہت،شرح حکمت نبویہ میں ہے:

نعتقد انہ علی العرش مستو علیہ استواء منزھا عن التمکن والا ستقرار،و انہ فوق العرش مع ذٰلك ھو قریب من کل موجود وھو ا قرب من حبل الورید ولا یماثل قربہ قرب الاجسام [2]۔اھ

ہمارا اعتقادیہ ہے کہ اﷲ تعالٰی عرش پر ایسے استواء کے ساتھ مستوی ہے جو تمکن وا ستقرار سے منزہ ہے،اور عرش پر جلوہ گر ہونے کے باوجود وہ ہر موجود کے نزدیك اور شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے اور اس کا قرب اجسام کے قُرب کی مثل نہیں ہے۔ا ھ(ت)

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الایمان باب قول النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم الدین النصیحۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۳،صحیح مسلم کتاب الایمان باب بیان ان الدین النصیحۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۵۴ و۵۵

[2] شرح حکمت نبویہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن