دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

الخلق بالعقل [1]۔

بقرنیہ عقل واجب ہے(ت)

ایك سطر بعد ہے:

وعندی مختار بحسب الادراکات الجزئیۃ الجسمانیۃ مجبور بحسب العلوم الکلیۃ العقلیۃ۔[2]

اور میرے نزدیك بندہ ادراکات جزئیہ جسمانیہ کے اعتبار سے مختار اور علوم کلیہ عقلیہ کے اعتبار سے مجبور ہے۔(ت)

الجواب:

پہلا مذہب باطل ہے،اس کا رَد فقیر کے رسالہ القمع المبین میں ہے۔مذہب دوم محض مہمل و بے معنی ہے جس کا اصلًا کوئی محصل نہیں،مصنف سُنیّ حنفی ہیں آزاد خیال نہیں مگر اس بحر خونخوار میں غوطہ زنی سے ممانعت فرمائی گئی تھی اُس پر جرات باعثِ لغزش و زلت ہوئی اور ہونی ہی تھی۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۴۸:                              از کانپور نئی سڑك مسجد حاجی شکر اﷲ مرحوم مرسلہ امام الدین صاحب          ۱۵ جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ

زید خدا کی شان میں یہ کلماتِ توہینیہ کہتا ہے گویا ابتو خدا اچھا خاصا ربڑ ہوگیا۔آیا زید خدا کی شان میں ایسے کلمات توہینیہ کہنے سے کافر ہوگیا یا مسلمان رہا؟ مجھے چونکہ بجز حضور کی تحقیقات علمیہ کے تسکین نہیں ہوتی اس واسطے عریضہ خدمت میں روانہ کیا جاتا ہے۔

الجواب:

ایسے مجمل گول مول سوال پر کوئی حکم نہیں ہوسکتا،لفظ ابتو صاف دلالت کررہا ہے کہ یہ کسی بات پر تفریع ہے وہ بات کیا تھی اور اس کا قائل یہ تھا یا دوسرا،مثلًا کسی کافر یا مرتدیا منافق خبیث نے اپنے معبود کے لیے کوئی بات ایسی کہی جس سے اس کا پھیلنا سمٹنا ثابت ہو،یا اسی قدر کہ یہ ناپاك تغیرات اس کی شان سے ٹھہریں اس پر کسی مسلمان نے اس اندھے کافر کی آنکھیں کھولنے کو یہ تنبیہ کی تو توہین اس کافر مرتد نے کی نہ کہ اس مسلمان نے،غرض اس میں بہت صورتیں ہوسکتیں ہیں۔مفصل بات کہی جائے تو حکم دیا جائے،واﷲ تعالٰی اعلم۔


 

 



[1] مسلم الثبوت فائدۃ عندالجہمیۃ لاقدرۃ فی العبداصلا المطبع الانصاری دہلی ص ۹

[2] مسلم الثبوت فائدۃ عندالجہمیۃ لاقدرۃ فی العبداصلا المطبع الانصاری دہلی ص ۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن