30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الخضر والیاس فی الارض وعیسی وادریس فی السماء علیہم الصلوۃ والسلام [1]۔ |
الیاس علیہما الصلوۃ والسلام زمین میں جب کہ حضرت عیسی علیہ السلام اور حضرت ادریس علیہما الصلوۃ والسلام آسمان پر(ت) |
(۴)حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے شبِ اسرٰی انہیں آسمانِ دوم پر پایا استقبال سرکار و اقتداء حضور کے لیے تمام انبیاء کرام علیہ وعلیہم افضل الصلوۃ والسلام اوّلًا بیت المقدس میں جمع ہوئے پھر ہر نبی کو ان کے محل میں دیکھا اس سے ظاہر یہ کہ مقامِ سیدنا مسیح علیہ السلام آسمانِ دوم ہے اور مشہور چہارم،واﷲ تعالٰی اعلم۔
(۵)حیاتِ انبیاء علیہم الصلوۃ والثناء کا منکر گمراہ بددین ہے اور خلت سرے سے طریان موت پر بھی دلیل نہیں،نہ کہ معاذ اﷲ استمرار موت یہ لفظ صرف انقضائے عہد پر دال ہے جیسے بلاتشبیہ یہ کہنا کہ سلطان محمد خاں خامس سے پہلے اتنے سلاطین ہو گزرے اس سے یہ نہ سمجھا جائے گا کہ سلطان حمید خان زندہ ہی نہیں۔انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام سب بجیاتِ حقیقی دنیاوی جسمانی زندہ ہیں۔ رسول اﷲ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
الانبیاء احیاء فی قبور ھم یصلون۔[2] |
انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام اپنی قبروں میں زندہ ہیں اور نماز پڑھتے ہیں۔(ت) |
اور فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
ان اﷲ حرّم علی الارض ان تاکل اجساد الانبیاء فنبی اﷲ حی یرزق۔[3] |
بے شك اﷲ تعالٰی نے نبیوں کے جسم کو کھانا ز مین پر حرام کر دیا ہے چنانچہ اﷲ تعالٰی کا نبی زندہ ہوتا ہے اس کو رزق دیا جاتا ہے۔ت) |
(۶)حاشا نہ کوئی رسول رسالت سے معزول کیا جاتا ہے نہ سیدنا مسیح علیہ الصلوۃ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع