30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۴۱ تا ۴۶: از شہر عقب کو توالی مسئولہ عزیز الدین صاحب پیشکار ۱۳ جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ
(۱)حضرت عیسٰی علیہ الصلوۃ والسلام کی والدہ ماجدہ کا نکاح بعد ولادتِ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کے یوسف نجارحضرت مریم کے خالہ زاد بھائی سے ہوا ہے یا نہیں؟
(۲)حضرت مریم نبیہ ہیں یا نہیں؟
(۳)اب کے پیغمبر زندہ ہیں اور کہاں کہاں ہیں؟
(۴)حضرت عیسیٰ علیہ السلام کیا چوتھے آسمان پر ہیں؟
(۵)ایك شخص زندہ ہونے پیغمبروں کا قائل نہیں ہے اور آیت " قَدْ خَلَتْ مِنۡ قَبْلِہِ الرُّسُلُؕ"[1]۔
(ان سے پہلے رسول ہوچکے۔ت)کہ استدلال میں لاتا ہے،اس آیت کا کیا مطلب ہے؟
(۶)اور اُسی کا یہ قول ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اگر اُتر یں گے تو وہ رسول ہوں گے یا نہیں اور اگر وہ رسول نہ ہوں اوراُمتِ محمد صلی الله تعالٰی علیہ وآلہ وسلم سے اُس وقت ہوں تو خلاف کلام پاك ہوگا کہ اﷲ تعالٰی کسی کی رسالت نہ چھینے گا،اور کیا ان کی امت بلا رسول کے رہ جائے گی ؟
الجواب:
(۱)شرع مطہر میں اس کا کہیں ثبوت نہیں،نصارٰی کے یہاں بھی صرف منگیتر لکھا ہے ہاں وہ جنت میں حضور اقدس سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی ازواج مطہرات سے ہوں گی،کمافی الحدیث۔
(۲)نہیں،کوئی عورت نبیہ نہیں۔
(۳)ہاں بایں معنی کہ اب تك لحوقِ موت اصلًا نہ ہوا چار نبی زندہ ہیں:عیسٰی و ادریس علیہما الصلوۃ والسلام آسمان پر،اور الیاس و خضر علیہما الصلوۃ والسلام زمین پر۔شرح مقاصد میں ہے:
|
ذھب الیہ العظماء من العلماء ان ربعۃ من انبیاء فی زمرۃ الاحیاء |
بزرگ علماء اس طرف گئے ہیں کہ چار انبیاء زندوں کے زمرہ میں ہیں،حضرت خضر اور |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع