30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مختلف آئیں،کسی صحابی نے کوئی حدیث سُنی اور کسی نے کوئی اور وہ بلاد میں متفرق ہوئے،ہر ایك نے اپنا علم شائع فرمایا،یہ دوسرا باعثِ اختلاف ہوا۔عبداﷲ بن عمر کا علم امام مالك کو آیا،اور عبدالله بن عباس کا امام شافعی کو،اور افضل العباد لہ عبداﷲ بن مسعود کا علم ہمارے امام اعظم ابوحنیفہ کو رضی الله تعالٰی عنہم اجمعین،حلال کو حرام یا حرام کو حلال جاننا جو کفر کہا گیا ہے وہ ان چیزوں میں ہے جن کا حرام یا حلال ہونا ضروریاتِ دین سے ہے یا کم از کم نصوصِ قطعیہ سے ثابت ہو۔اجتہادی مسائل میں کسی پر طعن بھی جائز نہیں نہ کہ معاذ اﷲ ایسا خیال،غیر مقلدوں کے پیچھے نماز باطل محض ہے کہ اصلًا ہوتی ہی نہیں۔اس کی تفصیل ہمارے رسالہ النہی الاکید میں ہے ان غیر مقلدوں پر بحکم فقہاء کرام ستر وجہ سے کفر لازم ہے او ر ان کے پیچھے نماز ہوسکنا کیا معنی۔امام اعظم اعظم و امام ابویوسف و امام محمد رضی الله تعالٰی عنہم فرماتے ہیں:
|
لاتجوز الصلوۃ خلف اھل الاھواء۔[1] |
بدمذہبوں کے پیچھے نماز جائز نہیں۔(ت) |
الله عزوجل نے اپنے حبیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم پر قرآن عظیم اتارا کہ ہر چیز ان پر روشن فرمادی۔قال اﷲ تعالٰی:
|
" نَزَّلْنَا عَلَیۡکَ الْکِتٰبَ تِبْیٰنًا لِّکُلِّ شَیۡءٍ"[2] |
ہم نے تم پر یہ قرآن اتارا کہ ہر چیز کا روشن بیان ہے۔(ت) |
قرآن عظیم تھوڑا تھوڑا کرکے تئیس۲۳ برس میں نازل ہوا،جتنا قرآن عظیم اُترتا گیا،حضور پر غیب روشن ہوتا گیا،جب قرآن عظیم پورانازل ہوچکا روزِ اول سے روز آخر تك کا جمیع ماکان و مایکون کا علم محیط حضور کو حاصل ہوگیا۔تمامی نزول قرآن سے پہلے اگر کوئی واقعہ کسی حکمت الہیہ کے سبب منکشف نہ ہوا ہو تو احاطہ علم اقدس کا منافی نہیں معہذا زمانہ افك میں حضور اقدس صلی الله تعالٰی نے سکوت فرمایا جس سے یہ لازم نہیں آتا کہ حضور کو علم نہ تھا،اپنے اہل کی براء ت اپنی زبان سے ظاہر فرمانا یہ بہتر ہوتا یا یہ کہ رب السموت والارض نے قرآن کریم میں سترہ۱۷ آیتیں ان کی براء ت میں نازل فرمائیں جو قیامِ قیامت تك مساجد و مجالس و مجامع میں تلاوت کی جائے گی۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع