دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

یہاں واجب،مثلًا ایك فعل امام شافعی کے یہاں جائز ہے اور ہمارے امام اعظم رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ کے یہاں ناجائز،اور کچھ لوگ اس فعل کو کرتے ہیں اور ہم بچتے ہیں،اور یہ بھی سُنا ہے کہ خدا کے حرام کو حلال جاننے والا کافر،اور یہ بھی سُنا ہے کہ غیر مقلد کے پیچھے نماز ناجائز نہیں ہے بلکہ مکروہ ہے،حضور اس کی تسکین ہو۔

دوسرے یہ کہ جناب باری نے اپنے محبوب کو سب مراتب عنایت فرمائے ہیں اکثر وہابیہ کا جھگڑا سُننے کو ملتا ہے تو حضرت بی بی عائشہ رضی الله تعالٰی عنہا کی مثال پیش کرتے ہیں تہمت والی،میرے حضور ! گزارش یہ ہے کہ بعض موقع پر جنابِ باری کی طرف سے پردہ ہوتا تھا یا کیا؟

الجواب:

قرآن عظیم میں بے شك سب کچھ موجود ہے مگر اُسے کوئی نہ سمجھ سکتا اگرحدیث اس کی شرح نہ فرماتی۔ قال اﷲ تعالٰی:

" لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیۡہِمْ "[1]۔

تاکہ تم لوگوں سے بیان کردو جو اُن کی طرف اُترا(ت)

اور حدیث بھی کوئی نہ سمجھ سکتا اگر ائمہ مجتہدین اس کی شرح نہ فرماتے،ان کی سمجھ میں مدارج مختلف ہیں،نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ربّ مبلّغ یبلغہ اوعی لہ من سامع۔[2]

بہت سے لوگ جن تك بات پہنچائی جاتی وہ سننے والے سے زیادہ اس کو یاد رکھنے والے ہوتے ہیں۔(ت)

اور فرماتے ہیں:

ربّ حامل فقہ الٰی من ھو افقہ منہ۔[3]

بہت سے فقہ اُٹھانے والوں سے وہ زیادہ فقیہ ہوتا ہے جس کو وہ پہنچاتے ہیں۔(ت)

اس تفقّہ فی الدین میں اختلافِ مراتب باعثِ اختلاف ہوا اور ادھر مصلحت الہیہ احادیث


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۶ /۴۴

[2] سنن ابن ماجہ باب من بلغ علمًا ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص ۲۱

[3] جامع الترمذی ابواب العلم باب ماجاء فی الحث علی تبلیغ السماع امین کمپنی دہلی ۲/ ۹۰،سنن ابن ماجہ باب من بلغ علمًا ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص ۲۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن