دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

الجواب:

اہلسنت کا مذہب یہ ہے کہ روح انسانی بعد موت بھی زندہ رہتی ہے،موت بدن کے لیے ہے روح کے لیے نہیں،انما خلقتم للابد تم[1]ہمیشہ رہنے کے لیے بنائے گئے ہو۔امام جلال الدین سیوطی شرح الصدور میں بعض ائمہ کرام سے نقل فرماتے ہیں کہ کسی نے ان کے سامنے موت و روح کا ذکر کیا،فرمایا:

سبحٰن اﷲ ھذا قول اھل البدع [2]

سبحان اﷲ ! یہ بدمذہبوں کا قول ہے۔

اﷲ عزوجل فرماتا ہے:

" کُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَۃُ الْمَوْتِ ؕ"[3]۔

ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے۔

موت جب تك واقع نہ ہوئی معدوم کا مزہ کہاں سے آیا اور جب واقع ہوئی اگر روح مرجائے تو موت کا مزہ کون چکھے یوں ہی اہلسنت و جماعت کا اجماع اور صحیح حدیثوں کی تصریح ہے کہ ہر میت اپنی قبرپر آنے والے کو دیکھتا اور اس کا کلام سنتا ہے،موت کے بعد سمع بصر،علم ادراک،سب بدستور باقی رہتے ہیں بلکہ پہلے سے بہت زیادہ ہوجاتے ہیں،کہ یہ صفتیں روح کی تھیں اور روح اب بھی زندہ ہے پہلے بدن میں مقید تھی اور اب اس قید سے آزاد ہے،اولیائے کرام سے اس طرح عرض حاجت بلاشبہ جائز ہے،امام اجل ثقی الملۃ والدین علی بن عبدالکافی سبکی قدس سرہ الملکی نے کتاب مستطاب شفاء السقام اور شیخ محقق مولٰنا عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ الله تعالٰی علیہ نے اشعۃ اللمعات اور دیگر اکابر نے اپنی تصنیفات میں ان مسائل کی تحقیق جلیل فرمائی۔شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلوی تفسیر عزیزی میں زیر آیہ کریمہ والقمر اذا اتسق لکھتے ہیں:

بعضے از خواص اولیاء اﷲ را کہ آلہ جارحہ تکمیل وارشاد بنی نوع خود گردانیدہ انددریں حالت ہم تصرف دردنیا

اﷲ تعالٰی کے بعض خاص اولیاء ہیں جن کو بندوں کی تربیت کاملہ اور رہنمائی کے لیے ذریعہ بنایا گیا ہے،انہیں اس حالت میں بھی

 


 

 



[1] شرح الصدور باب فضل الموت خلافت اکیڈمی سوات ص ۵

[2] شرح الصدور باب مقرالارواح خلافت اکیڈمی سوات ص ۱۰۶

[3] القرآن الکریم ۳/ ۱۸۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن