30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جلیل القدر قریشی ہیں رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے جد امجد کعب بن لوی رضی الله تعالٰی عنہما کی اولاد سے،اور ان کی نسبت و ہ ملعون کلمہ طعن فی النسب کا اگر کہا ہوگا تو کسی رافضی نے،پھر وہ صدیق وفاروق کو کب چھوڑتے ہیں عمر وبن عاص کی کیا گنتی،رضی الله تعالٰی عنہم اجمعین۔
|
" وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪"واﷲ تعالٰی اعلم۔[1] |
اور عنقریب ظالم جان لیں گے کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے۔(ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ ۳۳ تا ۳۸: ازکانپور محلہ روئی گودام مسجد حسینی مستری مرسلہ محمد یعقوب خان ۹ جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ
(۱)حضرات اولیاء اﷲ بعد وصال زندہ رہتے ہیں یا نہیں؟ اگر زندہ رہتے ہیں تو کوئی دلیل قطعی ان کی حیاتِ ابدی پر ہے یا نہیں؟ اور اگر نہیں زندہ رہتے تو اس پر کوئی برہان قاطع ہے یا نہیں؟
(۲)اولیاء اﷲ کے تصرفات اور انکے فیوض و انوار و برکات بعد وصال بھی موجود رہتے ہیں یا بعد موت ظاہری وہ سب ختم ہوجاتے ہیں؟ حاجتمندوں کا بزرگانِ دین کی درگاہوں سے فیضیاب ہونا برحق ہے اور اس پر کوئی دلیل شرعی ہے؟ اگر ہے تو کیا دلیل ہے اور اگر نہیں ہے تو کیا یہ سب محض توہمات ہیں؟ ان کے توہمات ہونے پر کیا دلیل ہے؟
(۳)بزرگانِ دین کی درگاہوں میں حاضر ہونا اور ان سے یہ کہنا کہ آپ مستجاب الدعوات اور مقبول بارگاہ ہیں ہمارے لیے دعا کیجئے کہ خداوند عالم ہماری وہ غرض پوری کردے شریعتِ غرا میں اس کی کوئی اصل ہے یا نہیں؟ اگر اس کی کوئی اصل ہے تو کس کتاب میں ہے؟
(۴)اولیاء اﷲ کو مزارات پر جانے سے خبر ہوتی ہے یا نہیں؟ اور ان میں یہ احساس ہے تو بارگاہِ ذوالجلال میں عرض کرکے کسی مصیبت زدہ کی تکلیف اور مصیبت کا ازالہ کرادیں یا نہیں،
(۵)حضرت غوث اعظم پاك قدس سرہ کو دستگیر کہنا جائز ہے یا نہیں؟
(۶)حضرت خواجہ معین الدین سنجری قدس سرہ کو غریب نواز کے لقب سے پکارنا جائز ہے یا نہیں؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع