30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ثمان وقیل بین الحدیبیۃ و خیبر [1]۔ |
کہا گیا ہے کہ حدیبیہ اور خیبر کے درمیان اسلام لائے۔ت) |
اور بعد فتح تو راہِ خدا میں جو ان کے جہاد ہیں آسمان و زمین اُن کے آواز ے سے گونج رہے ہیں اور اﷲ عزوجل نے دونوں فریق سے بھلائی کا وعدہ فرمایا،اور مریض القلب معترضین جو ان پر طعن کریں کہ فلاں نے یہ کام کیا فلاں نے یہ کام کیا اگر ایمان رکھتے ہوں تو ان کا منہ تتمہ آیت سے بند فرمادیا کہ " وَ اللہُ بِمَا تَعْمَلُوۡنَ خَبِیۡرٌ ﴿٪۱۰﴾"[2]مجھے خوب معلوم ہے جو کچھ تم کرنے والے ہو،مگر میں تو تم سب سے بھلائی کا وعدہ فرماچکا۔ اب یہ بھی قرآن عظیم ہی سے پوچھ دیکھئے،کہ الله عزوجل نے جس سے بھلائی کا وعدہ فرمایا اس کے لیے کیا ہے فرماتا ہے:
|
" اِنَّ الَّذِیۡنَ سَبَقَتْ لَہُمۡ مِّنَّا الْحُسْنٰۤیۙ اُولٰٓئِکَ عَنْہَا مُبْعَدُوۡنَ ﴿۱۰۱﴾ۙلَا یَسْمَعُوۡنَ حَسِیۡسَہَا ۚ وَ ہُمْ فِیۡ مَا اشْتَہَتْ اَنۡفُسُہُمْ خٰلِدُوۡنَ ﴿۱۰۲﴾ۚ لَا یَحْزُنُہُمُ الْفَزَعُ الْاَکْبَرُ وَ تَتَلَقّٰىہُمُ الْمَلٰٓئِکَۃُ ؕ ہٰذَا یَوْمُکُمُ الَّذِیۡ کُنۡتُمْ تُوۡعَدُوۡنَ ﴿۱۰۳﴾"[3]۔ |
بے شك وہ جن کے لیے ہمارا وعدہ بھلائی کا ہو جہنم سے دور رکھے گئے ہیں اس کی بھنك تك نہ سنیں گے اور اپنی من مانتی نعمتوں میں ہمیشہ رہیں گے وہ قیامت سب سے بڑی گھبراہٹ انہیں غمگین نہ کرے گی اور ملائکہ ان کا استقبال کریں گے یہ کہتے ہوئے کہ یہ ہے تمہارا وہ دن جس کا تم سے وعدہ تھا۔ |
ان ارشاداتِ الہیہ کے بعد مسلمان کی شان نہیں کہ کسی صحابی پر طعن کرے،بفرض غلط بفرض باطل طعن کرنے والا جتنی بات بتاتا ہے اس سے ہزار حصے زائد سہی اس سے یہ کہیے " ءَاَنۡتُمْ اَعْلَمُ اَمِ اللہُؕ "[4] کیا تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ،کیا الله کو ان باتوں کی خبر نہ تھی باینہمہ وہ ان سے فرماچکا کہ میں نے تم سب سے بھلائی کا وعدہ فرمالیا تمہارے کام مجھ سے پوشیدہ نہیں،تو اب اعتراض نہ کرے گا مگر وہ جسے الله عزوجل پر اعتراض مقصود ہے۔عمرو بن عاص رضی الله تعالٰی عنہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع