دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

fatawa razaviya jild 29

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

تھے رضی الله تعالٰی عنہم۔

ایك بار اہل مدینہ طیبہ کوکچھ ایسا خوف پیدا ہوا کہ متفرق ہوگئے سالم مولٰی ابی حذیفہ اور عمرو بن العاص دونوں صاحب رضی الله تعالٰی عنہما تلوار لے کر مسجد شریف میں حاضر رہے،حضور اقدس صلی الله تعالٰی وسلم،نے خطبہ فرمایا اور اس میں ارشاد کیا:

الا کان مفزعکم الی اﷲ والٰی رسولہ الا فعلتم کما فعل ھٰذا ن الرجلان المؤمنان۔[1]

کیوں نہ ہوا کہ تم خوف میں اﷲ ورسول کی طرف التجا لاتے، تم نے ایسا کیوں نہ کیا جیسا ان دونوں ایمان والے مردوں نے کیا۔

منکر اگر احادیث کو بھی نہ مانے تو قرآن عظیم کو تو مانے گا، الله عزوجل فرماتا ہے:

"لَا یَسْتَوِیْ مِنْكُمْ مَّنْ اَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَ قٰتَلَؕ-اُولٰٓىٕكَ اَعْظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِیْنَ اَنْفَقُوْا مِنْۢ بَعْدُ وَ قٰتَلُوْاؕ-وَ كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰىؕ-وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ۠(۱۰)"[2]

تم میں برابر نہیں جنہوں نے فتح مکہ سے پہلے خرچ و قتال کیا وہ درجے میں ان سے بڑے ہیں جنہوں نے بعد میں خرچ و قتال کیا اور دونوں فریق سے الله نے بھلائی کا وعدہ فرمایا اور الله خوب جانتا ہے جو کچھ کہ تم کرو گے۔

اﷲ عزوجل نے صحابہ حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کو دو قسم فرمایا:ایك مومنین قبل فتح مکہ،دوسرے مومنین بعد فتح مکہ،فریق اول کو فریق دوم پر فضیلت بخشی اور دونوں فریق کو فرمایا کہ اﷲ تعالٰی نے ان سے بھلائی کا وعدہ کیا۔عمروابن العاص مومنین قبل فتح مکہ میں ہیں۔اصابہ فی تمیز الصحابہ میں ہے:

عمروبن العاص بن وائل بن ھاشم بن سعید بالتصغیر ابن سھم بن عمرو ابن ھصیص بن کعب بن لوی قرشی السھمی امیر مصریکنی ابا عبداﷲ و ابا محمد اسلم قبل الفتح فی صفر         ۸ھ ؁

عمر و بن عاص بن وائل بن ہاشم بن سعید(تصغیر کے ساتھ) بن سہم بن عمرو بن ھصیص بن کعب بن لوی قرشی سہمی امیر مصر جن کی کنیت ابوعبداﷲ اور ابو محمد ہے وہ فتح مکہ سے پہلے ماہ صفر ۸ ہجری میں اسلام لائے اور

 


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل بقیہ حدیث عمروبن العاص المکتب الاسلامی بیروت ۴/۲۰۳

[2] القرآن الکریم ۵۷/۱۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن