30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ارشادات کو تو مانے گا، نبی کریم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اسلم الناس واٰمن عمر و بن العاص رواہ الترمذی [1]عن عقبۃ ابن عامر رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
بہت لوگ وہ ہیں کہ اسلام لائے مگر عمرو بن العاص ان میں ہیں جو ایمان لائے۔(اس کو ترمذی نے عقبہ ابن عامر رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
رسول اﷲ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ان عمرو بن العاص من صالحی قریش رواہ الترمذی [2]والا مام احمد فی مسند عن سیدنا طلحۃ بن عبید اﷲ احد العشرۃ ا لمبشرۃ رضی الله تعالٰی عنہم اجمعین۔ |
عمرو بن العاص صالحین قریش سے ہیں(ترمذی اور امام احمد نے اپنی مسند میں اسے سیدنا طلحہ بن عبید اﷲ جو عشر ہ مبشرہ رضی الله تعالٰی عنہم اجمعین سے ایك ہیں سے روایت کیا۔ت) |
رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
نعم اھل البیت عبداﷲ وابوعبداﷲ وام عبداﷲ، رواہ البغوی[3] وابویعلٰی عن طلحۃ رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
بہت اچھے گھر والے ہیں عبدالله بن عمرو بن العاص اور عبد الله کا باپ اور اس کی ماں۔اس کو بغوی اور ابویعلی رضی الله تعالٰی عنہ نے طلحہ رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت) |
واخرجہ ابن سعد فی الطبقات بسند صحیح عن ابن ابی ملکیۃ وزاد(اس کو ابن سعد نے طبقات میں صحیح سند کے ساتھ ابن ابی ملکیہ سے روایت کیا اور اتنا زیادہ کیا۔)یعنی عبدالله بن عمر و بن العاص،رسول اﷲ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے انہیں عبداﷲ بن عمرو بن العاص رضی الله تعالٰی عنہ کو غزوہ ذات السلاسل میں اسی الٰہی فوج کا سردار کیا۔جس میں صدیق اکبر و فاروق اعظم
[1] جامع الترمذی ابواب المناقب مناقب عمروبن العاص حدیث ۳۸۷۰ دارالفکربیروت ۵/۴۵۶
[2] سنن الترمذی ابواب المناقب مناقب عمروبن العاص حدیث ۳۸۷۱ دارالفکربیروت ۵/۴۵۶،مسند احمد بن حنبل عن طلحہ بن عبید الله حدیث ۱۳۸۵ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/۲۶۰
[3] مسند احمد بن حنبل عن طلحہ بن عبید الله حدیث ۱۳۸۴ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/۲۶۰،مسند ابی یعلی حدیث ۶۴۱ موسسۃ علوم القرآن بیروت ۱/۳۱۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع