دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

(۳)اور پھر سب سے پہلے مخالفتِ عثمان پر یہ آمادہ ہوئے،

(۴)حضرت عثمان کی بہن کو طلاق دی۔

(۵)اور مسجد میں سخت کلامی کا افتتاح بھی انہی عمرو بن العاص نے حضرت عثمان کے ساتھ کیا۔

(۶)یہی عمرو بن العاص تھے جنہوں نے لوگوں کو علانیہ جوش دلا کر حضرت عثمان کے مار ڈالنے پرترغیب دی۔

(۷)اور پھر یہی عمر و بن العاص تھے جو معاویہ کے وزیر بن کر حضرت علی سے خونِ عثمان کا انتقام لینے آئے۔

(۸)فیصلہ خلافت میں ابو موسٰی اشعری کو دھوکا دینے والے بھی یہی تھے۔

(۹)بنی امیہ اور عمرو بن العاص جیسے چند آدمیوں کی یہ آگ لگائی ہوئی ہے جو آج تك نہیں بجھی۔

مندرجہ بالا باتوں کا تعلق اگر چہ زیادہ تر تاریخ سے ہے لیکن چونکہ ایك ایك حرف مذہب پر اثر ڈال رہا ہے،اور اس لیے ناچیز نے دارالافتاء کے دروازے ہی پر دستك دینی مناسب سمجھی،حضرت عمرو بن العاص رضی الله تعالٰی عنہ کے متعلق تین باتیں اور پوچھنی ہیں۔

(۱)حضرت کا نسب نامہ۔

(۲)آیا آپ کی حضور رسول خدا صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے کوئی رشتہ داری تھی یا نہیں ٰ؟

(۳)کسی گروہ کو آپ کے صحیح النسب ہونے میں کلام ہے؟ محرم نامہ مذکور کی نسبت یہ دریافت کرنا ہے کہ آیا اس کا پڑھنا سُنیوں کے لیے کیسا ہے اور اس کو درست سمجھنا؟

الجواب:

سیدنا عمرو بن العاص رضی الله تعالٰی عنہ جلیل القدرصحابہ کرام سے ہیں اُن کی شان میں گستاخی نہ کرے گا مگر رافضی،جس کتاب میں ایسی باتیں ہوں اس کا پڑھنا سُننا مسلمان سنیوں پر حرام ہے،ایسے مسئلہ میں کتابوں کے حوالے کی کیا حاجت،اہلسنت کے مسنون عقائد میں تصریح ہے،

الصحابۃ کلھم عدول لانذکرھم الابخیر[1]۔

صحابہ سب کے سب اہل خیر و عدالت ہیں ہم ان کا ذکر نہ کریں گے مگر بھلائی سے۔

اگر کوئی شخص اہل سنت کی کتابوں کو نہ مانے تو رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے


 

 



[1] منح الروض الازہر شرح الفقہ الاکبر افضل الناس بعدہ علیہ الصلوۃ والسلام مصطفی البابی مصر ص۷۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن