دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

پُر نور احمد مجتبے محمد مصطفٰی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے کھڑے ہونا اور لوگوں کوکھڑے ہونے کے لیے حکم دینا اور نعتیہ اشعار خوش الحانی سے پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب:

یہ سب باتیں جائز و مستحسن و باعث برکات ہیں او ان کی اصل قرآن عظیم کے ان احکام کا ماننا ہے کہ " وَ اَمَّا بِنِعْمَۃِ رَبِّکَ فَحَدِّثْ ﴿٪۱۱" [1]اپنے رب کی نعمت لوگوں کے سامنے خوب بیان کرو،" وَذَکِّرْہُمْ بِاَیّٰىمِ اللہِ ؕ"[2]۔انہیں اﷲ کے دن یا د دلاؤ،" وَ قُلْ بِفَضْلِ اللہِ وَبِرَحْمَتِہٖ فَبِذٰلِکَ فَلْیَفْرَحُوۡا ؕ"[3]تم حکم دو کہ اﷲ کے فضل اور اﷲ کی رحمت کی خوشی منائیں، لِّتُؤْمِنُوۡا بِاللہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ تُعَزِّرُوۡہُ وَ تُوَقِّرُوۡہُ ؕ"[4]۔تاکہ تم الله اور اس کے رسول کی تعظیم و توقیر کرو۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۳۲:                               رام نگر ضلع بنارس مرسلہ امام الدین صاحب                                ۹ جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ

گزشتہ محرم خواجہ حسن نظامی دہلوی نے ایك کتاب لکھی جس کا نام محرم نامہ رکھا ہے،خواجہ صاحب ایك مشہور شخصیت کے آدمی ہیں اس لیے ان کی اس کتاب کی بڑی اشاعت ہوئی اس کا ایك نسخہ ناچیز کے ایك دوست نے بھی منگایا اس محرم نامہ میں خواجہ صاحب نے عام بنو امیہ پر اور حضرت عمر و بن العاص رضی الله تعالٰی عنہ پر خصوصًا نہایت سخت و شدید حملے کیے ہیں اور ان کے متعلق ایسی باتیں لکھی ہیں سنی المذہب محرم نامہ پڑھنے والوں کے خیالات میں نہایت ہلچل پڑ گئی ہے۔لہذا محرم نامہ مذکور سے اخذ کرکے کچھ حوالہ کرتا ہوں اور دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ یہ باتیں کیسی ہیں تاکہ معلوم کرکے خود کو اور دیگر برادرانِ اہل سنن کو خیالات کی کشمکش سے چھڑاؤں،محرم نامہ میں ہے۔

(۱)بغیر سوچے تم کو معلوم ہوجائے گا کہ حضرت عثمان کی شروع خلافت سے لے کر قتلِ عثمان تك جنگ جمل،جنگ صفین، فیصلہ صفین اور آخر تك ہر بڑے چھوٹے فساد کی بنیاد میں عمرو بن العاص کا ہاتھ ضرور تھا۔

(۲)حضرت علی کو دھوکا  دے کر خلافت حضرت عثمان کو انہوں نے دلوائی۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۹۳ / ۱۱

[2] القرآن الکریم ۱۴/ ۵

[3] القرآن الکریم ۱۰ /۵۸

[4] القرآن الکریم ۴۸/ ۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن