30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تقلید کو بھی ترك کیا اور خود اہلحدیث بنے یہ غیر مقلد وہابی ہیں ان کا سرگروہ نذیر حسین دہلوی اور کچھ پنجابی بنگالی تھے اور ہیں، اور مقلد وہابیوں کے سرگروہ رشید احمد گنگوہی اور قاسم نانوتوی،اور اب اشرف علی تھانوی،جوان لوگوں کو اچھا جانے یا تقویۃ الایمان وغیرہ ان کی کتابوں کو مانے یا ان کے گمراہ بددین ہونے میں شك کرے وہ وہابی ہے،وہابی کی علامت حدیث میں ارشاد ہوئی کہ ظاہرًا شریعت کے بڑے پابند بنیں گے۔تحقرون صلٰوتکم مع صلوتہم وصیامکم مع صیامھم وعملکم مع عملھم[1]۔تم اپنی نماز کو ان کی نماز کے آگے حقیر جانو گے اور اپنے روزوں کو ان کے روزوں کے آگے اوراپنے اعمال کو ان کے اعمال کے آگے یقرؤن القرآن ولا یجاوزتراقھیم[2]۔قرآن پڑھیں گے مگر ان کے گلے سے نہ اترے گا یعنی دل میں اس کا کچھ اثر نہ ہوگا۔یقولون من خیر قول البریۃ[3]۔باتیں بظاہر بہت اچھی کریں گے،ا ور ایك روایت ہے۔من قول خیر البریۃ۔[4] حدیث حدیث بہت پکاریں گے۔با ینہمہ حال یہ ہوگا یمرقون من الدین کما یمرق السھم من الرمیۃ نکل جائیں گے دین سے ایسے جیسے تیر نکل جاتا ہے نشانہ سے ثم لا یعودون فیہ[5] پھر لوٹ کر دین میں نہ آئیں گے۔سیما ھم التحلیق[6]۔ان کی علامت سرمنڈانا ہوگی۔مشمر الازار[7]۔تہبند یا پائچے بہت اونچے۔ان کے عقائد کا بیان ہمارے رسالہ نور الفرقان اور رسالہ کو کبہ الشہابیہ میں ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۳۱:از مراد آباد مدرسہ اہلسنت بازار دیوان مرسلہ مولوی ابوالمسعود عبدالودود صاحب طالب علم مدرسہ مذکور،یکم جمادی الاولٰی۱۳۳۶ھ
مولود شریف کی حقیقت کیا ہے،اور محفلِ میلاد میں خاص وقت ذکر ولادت شریف حضور
[1] کنزالعمال حدیث ۳۰۹۶۲ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱/ ۱۴۳
[2] کنزالعمال حدیث ۳۰۹۵۰ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱ /۱۴۰،صحیح مسلم کتاب الزکوۃ باب اعطاء المؤلفۃ و بیان الخوارج قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۳۴۰ و۳۴۳
[3] صحیح مسلم کتاب الزکوۃ باب اعطاء المؤلفۃ و بیان الخوارج قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۳۴۲
[4] کنزالعمال حدیث ۳۰۹۵۴ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱/ ۱۴۱
[5] کنزالعمال حدیث ۳۰۹۴۴ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱/ ۱۳۹
[6] کنزالعمال حدیث ۳۰۹۴۶ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱/ ۱۳۹
[7] صحیح مسلم کتاب الزکوۃ باب اعطاء المؤلفۃ و بیان الخوارج قدیمی کتب خانہ راچی ۱/ ۳۴۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع