30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نام ہے تو اس حرکت کا اثر بعض اجرا ء کو پہنچنا بعض کو نہ پہنچنا مستبعد نہیں کہ اہل سنت کے نزدیك ہر چیز کا سبب اصلی محض ارادۃ اﷲ عزوجل ہے۔جتنے اجزاء کے لیے ارادہ تحریك ہوا انہیں پر اثر واقع ہوتا ہے وبس۔سواران دریا نے مشاہدہ کیا ہے کہ ایامِ طوفان میں جو بلاد شمالیہ میں حوالی تحویل سرطان یعنی جون جولائی اور بلاد جنوبیہ میں حوالی تحویل جدی یعنی دسمبر جنوری ہے۔ ایك جہاز ادھر سے جاتا ہے اور دوسرا ادھر سے آرہا ہے۔دونوں مقابل ہو کر گزرے اس جہاز پر سخت طوفان ہے اور اسے بالکل اعتدال و اطمینان،حالانکہ باہم کچھ ایسا فصل نہیں۔ایك وقت ایك پانی ایك ہوا اور اثر اس قدر مختلف،تو بات وہی ہے کہ ماشاء اﷲ کان ومالم یشاء لم یکن جو خدا چاہتا ہے وہ ہوتا ہے اور جونہیں چاہتا نہیں ہوتا۔مگر اس جواب کی حاجت ہم کو اس وقت ہے کہ وہ بیان عوام شرع سے ثابت ہو،اس کے قریب قریب ثبوت صرف ابتدائے آفرنیش زمین کے وقت ہی جب تك پہاڑ پیدا نہ ہوئے تھے۔عبدالرزاق و فریابی وسعید بن منصور اپنی اپنی سنن اور عبدبن حمید وابن جریر و ابن المنذر و ابن مردودیہ و ابن ابی حاتم اپنی تفاسیر اور ابو الشیخ کتاب العظمہ اور حاکم بافادہ تصحیح صحیح مستدرك اور بیھقی کتاب الاسماء اور خطیب تاریخ بغداد اور ضیائے مقدسی صحیح مختارہ میں عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی:
|
ان اول شیئ خلق اﷲ القلم فقال لہ اکتب،فقال یارب ومااکتب؟ قال اکتب القدر فجری من ذلك الیوم ماھو کائن الی ان تقوم الساعۃ ثم طوی الکتاب وارتفع القلم وکان عرشہ علی الماء فارتفع بخار الماء ففتقت منہ السمٰوٰت ثم خلق النون فبسطت الارض علیہ والارض علی ظھر النون فاضطرب النون فمادت الارض فاثبتت بالجبال۔[1] کما قال تعالٰی "وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا ﴿۪ۙ۷﴾ " [2]۔وقال تعالٰی " وَ اَلْقٰی فِی الۡاَرْضِ رَوٰسِیَ |
فرمایا،اﷲ عزوجل نے ان مخلوقات میں سب سے پہلے قلم پیدا کیا اور اس سے قیامت تك کے تمام مقادیر لکھوائے اور عرش ِ الہی پانی پر تھاپانی کے بخارات اٹھے ان سے آسمان جدا جدا بنائے گئے پھر مولٰی عزوجل نے مچھلی پیدا کی اس پر زمین بچھائی،زمین پشت ِ ماہی پر ہے،مچھلی تڑپی،زمین جھونکے لینے لگی۔اس پر پہاڑ جما کر بوجھل کردی گئی۔
جیسا کہ اﷲ تعالٰی نے فرمایا۔اور پہاڑوں کو میخیں بنایا۔ اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا اور اس نے زمین میں لنگر |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع