دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

سنت ِ رسول علیہ الصلوۃ والسلام معلوم فرمائیں ایك فتوی جس میں چند سوال ہیں آنجناب کی خدمت میں پیش کرنے کا قصد ہے اگرچہ مدارس اسلامیہ و جائے اِفتاء تو ہندوستان میں کثیر ہیں ولیکن بندہ کی خوشی یہ ہے کہ آنجناب کی لسان ترجمان فیص رسان و کلك سے جواب ظہور میں آئے اس وقت چونکہ رمضان شریف ہے روزہ کی وجہ سے شاید جواب میں دقت وکلفت ہوبدیں خیال مقدم یہ جوابی خط ارسال کرکے آنجناب کی مرضی مبارك حاصل کی جاتی ہے کہ اگر فتوٰی اس وقت رمضان شریف میں بھیجا جائے تو کیا اس وقت جواب مل سکتا ہے یا کہ بعد رمضان شریف ؟ اگر بعد رمضان شریف فتوٰی بھیجا جائے تو شوال کی کتنی تاریخ تك بھیجا جائے؟ آپ کے جواب کا انتظار ہے۔جیسا آپ فرمائیں گے ویسا کیا جائے گا۔فقط زیادہ والسلام،جوابی خط ارسال ہے۔

الجواب:

جناب من سلمکم وعلیکم السلام ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،رمضان مبارك میں بھی فتاوے بفضلہ تعالٰی لکھے جارہے ہیں،آپ نے استفتاء نہ بتا کس مضمون کا ہے۔بعض ضروری وفوری ہوتے ہیں،بعض مہلت و فرصت کے،بعض ایسے کہ جواب دینا ہی بے کار یا ضروریات کے آگے ناقابلِ اعتبار غرض فتاوٰی کہ پوچھے جاتے ہیں،ان کی حالتیں بہت مختلف ہیں،لوگ گمان کرتے ہیں کہ ہمارے ہر فتوٰی کا جواب ملنا شرعًا لازم ہے اور وہ بھی تحریری،اور حضرت سیدنا ابن مسعود علیہ الرضوان فرماتے ہیں:

من افتی فی کل مااستفتی فھو مجنون [1]۔

جو ہر استفتاء کا جواب دے مجنون ہے۔

یہ اس لیے لکھ دیا کہ اگر آپ نوعیتِ سوال سے مطلع فرماتے تو جواب لاونعم ودیر وشتاب معین ہوسکتا۔والسلام۔

مسئلہ ۲۱:السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ،من جانب احقر العباد ملك محمد امین جالندھر شہر،

مجموعہ فتاوٰی عبدالحَی صاحب اہلسنت وجماعت کے مطابق ہے یا کچھ گڑبڑہے؟اطلاع بخشی جائے۔

الجواب:

وعلیکم السلام ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،۔اس میں بہت مسائل میں فرق ہے خصوصًا پہلی اور


 

 



[1]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن