دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

(یوں ہی تحقیق ہونی چاہیے اور اﷲ تعالٰی ہی توفیق عطا فرمانے والا ہے۔(ت)یہ محبث بہت طویل الاذیال تھی جس میں بسطِ کلام کو دفتر ضخیم لکھا جاتا۔مگر ماقل وکفٰی خیر مما کثر و الہی(جو مختصر اور جامع ہو وہ اس سے بہتر ہے جو کثیر اور لغو ہو)حضرات ناظرین خاص مبحث مسئول عنہ پر نظررکھیں۔خروج عن المبحث سے کہ صنیع شنیع جہلہ وعاجزین ہے حذر رکھیں۔

"رَبَّنَا افْتَحْ بَیۡنَنَا وَ بَیۡنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَ اَنۡتَ خَیۡرُ الْفٰتِحِیۡنَ ﴿۸۹"

[1]،وصلی اﷲ تعالٰی علی سید المرسلین محمد والہ و صحبہ اجمعین۔

اے ہمارے رب ! ہم میں اور ہماری قوم میں حق فیصلہ کر، اور تیر افیصلہ سب سے بہتر ہے،اور درود نازل فرما اﷲ تعالٰی رسول کے سردار محمد مصطفے پر اور آپ کی تمام آل و اصحاب پر (ت)

مناسب کہ ان مختصر سطور کو بلحاظ مضامین الفضل الموھبی فی معنی اذا صح الحدیث فھو مذھبی (اﷲ تعالٰی کا عطا کردہ فضل اس قول (امام اعظم)کے معنی میں کہ جب کوئی حدیث صحت کو پہنچے تو وہی میرا مذہب ہے۔ت)سے مسمّٰی کیجئے۔اور بنظر تاریخ اعزالنکات بجواب سوال ارکات(مضبوط ترین نکات،علاقہ ارکاٹ سے بھیجے ہوئے سوال کے جواب میں ت۔)لقب دیجئے۔

"رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّاؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الْعَلِیۡمُ﴿۱۲۷"۔[2] آمین۔ و الحمدﷲ رب العلمین واﷲ سبحنہ وتعالٰی اعلم و علمہ جل مجدہ اتم واحکم

اے ہمارے رب ! ہم سے قبول فرما،بے شك تو سُننے والا جاننے والا ہے،آمین اور سب تعریفیں اﷲ تعالٰی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔اور اﷲ خوب جانتا ہے وہ پاك اور بلند ہے۔اس کی بزرگی جلیل اور اس کا علم تام مستحکم ہے۔(ت)

کتب عبدہ المذنب احمد رضا البریلوی

عفی عنہ بمحمدن المصطفی النبی الامی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم

_____________


 

 



[1] القرآن الکریم ۷/ ۸۹

[2] القرآن الکریم ۲/ ۱۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن