دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

page-90

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

جنہیں بزرگ مان کر ان کے کلام سے استناد کیا گیا۔جناب موضوع کوقابل اجتہاد خیال کرتے اور اپنے ملفوظ میں لکھتے ہیں:

عرض کردم یارسول اﷲ حضرت درحق مجدد الف ثانی چہ فرمایند؟ فرمودند مثل ایشاں در امتِ من دیگر کیست [1]

عرض کی یارسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم آپ حضور حضرت مجدد الف ثانی کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ آپ نے فرمایا میری امت میں اس کی مثل دوسرا کون ہے۔(ت)

جب ایسے بزرگان بزرگ فرمائیں کہ ہم مقلدوں کو قولِ امام کے خلاف حدیثوں پر عمل جائز نہیں،جو اس کا مرتکب ہو وہ احمق بے ہوش یا ناحق باطل کوش ہے۔تو پھر آج کے جھوٹے مدعی کسی گنتی میں رہے۔

یہ سات فائدے عبارت مکتوبات میں تھے۔

ہشتم۸:اگرچہ قول امام کی حقانیت اپنے خیال میں نہ آئے مگر عمل اسی پر کرنا لازم یہی اﷲ عزوجل کو پسند موجب برکات ہے۔دیکھو ایك مدت تك مسئلہ قراء ت مقتدی میں حقانیت مذہب حنفی جناب مجدد صاحب پر ظاہر نہ تھی،قراء ت کرنے کو دل چاہا مگر بپاس مذہب نہ کرسکے،یہی ڈھونڈتے رہے کہ خود حنفی مذہب میں کوئی راہ جواز کی ملے۔

نہم۹:اس سوال کا بھی صاف صاف جواب دے دیا کہ ایك مسئلہ بھی اگر خلاف امام کیا اگرچہ اسی بنا پر کہ اس میں حقانیت مذہب ظاہرنہ ہوئی تاہم مذہب سے خارج ہوجائے گا۔اسے نقل ازمذہب فرماتے ہیں۔

دہم۱۰:یہ سخت اشد وقاہر حکم دیکھئے جو ایسا کرے وہ ملحد ہے۔آپ حضرات اپنے ایمان میں جو مناسب جانیں مانیں،چاہے حضرت مجدد صاحب کے نزدیك معاذ اﷲ تعالی شاہ صاحب و مرزا صاحب کو    سفیہ و معاند و ملحد قرار دیں،چاہے ان دونوں صاحب کے طور پر حضرت مجدد کو مدعی باطل و مخالف امام اور عیاذًا باﷲ کھلا حق یا چھپا منافق ٹھہرائیں ولاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم (گناہ سے بچنے اور نیکی کرنے کی توفیق نہیں مگر بلندی و عظمت والے معبود کی توفیق سے۔(ت)لاجرم یہ دونوں صاحب اسی صحتِ عملی میں کلام کررہے ہیں جس پر اطلاع فقہائے اہل نظر و اجتہاد فی المذہب کا کام،اب نہ یہ کلام باہم متخالف،نہ ان میں کوئی حرف ہمارے مخالف ھکذا ینبغی التحقیق واﷲ ولی التوفیق۔


 

 



[1] کلمات طیبات ملفوظات مرزا مظہر جانجاناں مطبع مجتبائی دہلی ص ۷۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن