30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ثالثًا: مذہب حنفی میں بھی اختلاف ہے۔روایت نوادر میں خود امام محمد رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم اشارہ فرماتے تھے ہم بھی کریں گے۔
رابعًا: صاف یہ بھی فرمادیا کہ یہی قول امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا ہے۔
خامسًا: نہ فقط روایت بلکہ علمائے حنفیہ کا فتوٰی بھی دونوں طرف ہے۔بااینہہ صرف اسی وجہ سے کہ روایاتِ اشارہ ظاہر الروایۃ نہیں،صاف صاف فرماتے ہیں کہ ہم مقلدوں کو جائز نہیں کہ حدیثوں پر عمل کرکے اشارے کی جرات کریں۔جب ایسی سہل و نرم حالت میں حضرت امام ربانی صاحب کا یہ قاہر ارشاد ہے تو جہاں فتوائے حنفیہ مختلف نہ ہو۔جہاں سرے سے اختلافِ روایت ہی نہ ہو وہاں خلافِ مذہب امام حدیث پر عمل کرنے کو کیا کچھ نہ فرمائیں گے۔
کیوں صاحبو! کیا انہیں کو شاہ ولی صاحب نے کہا تھا کہ کھلا احمق ہے،یا چھپا منافق،استغفرا للہ،استغفر اﷲ ذرا تو شرماؤ،ذرا تو ڈرو،شاہ صاحب کی بزرگی سے حیا تو کرو۔ان کی تو کیا مجال تھی کہ معاذ اﷲ وہ جناب مجددیت مآب کی نسبت ایسا گمان مردود و نامحمود رکھتے وہ تو انہیں قطب الارشاد وہادی و مرشدو دافع بدعات جانتے ہیں اور ان کی تعظیم کو خدا کی تعظیم،ان کے شکر کو اﷲ کا شکر مانتے ہیں کہ اپنے مکتوب ہفتم میں لکھتے ہیں:
|
شیخ قطب ارشادایں دورہ است و بردست وے بسیارے از گمراہاں بادیہ صبیعت وبدعت خلاص شدہ اند،تعظیم شیخ تعظیم حضرت مدور ادوار ومکون کائنات است،و شکر نعمت مفیض اوست۔[1]اعظم اﷲ تعالٰی لہ الاجور۔ |
شیخ اس دور کے قطبِ ارشاد ہیں،ان کے ہاتھ پر تکبر و بدعت کی گمراہی میں مبتلا بہت سے افراد نے ہدایت پائی،شیخ کی تعظیم خالق کائنات کی تعظیم ہے اور شیخ کی نعمت کا شکر اس نعمت کو عطا کرنے والے اﷲ کا شکر ہے۔اﷲ تعالٰی انہیں عظیم اجر عطا فرمائے۔(ت) |
ہاں شاید میاں نذیر حسین صاحب
دہلوی کی چوٹ حضرت مجدد صاحب ہی پر ہے کہ معیار الحق میں لکھتے ہیں:
آج کل کے بعض لوگ اسی تقلید معین کے التزام سے مشرك ہورہے ہیں کہ مقابل میں روایت
کیدانی کے اگر حدیث صحیح پیش کرو تو نہیں مانتے۔[2]
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع