دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

مردود و مخذول۔

(۲۰)اجلہ رُواۃ بخاری و مسلم بے وجہ وجیہہ و دلیل ملزم کوئی مردود و خبیث کوئی متروك الحدیث مثل امام بشر بن بکر تنیسی و محمد بن فضیل بن غزوان کو فی وخالد بن مخلد ابوالہیثم بجلی،بھلا یہ تو بخاری و مسلم کے خاص خاص رجال بے مساغ و مجال پر فقط منہ آئے۔اس سے بڑھ کر سنیئے کہ حضرت کی حدیث دانی نے صحاح ستّہ کے ردوابطال کو قواعد سبعہ و ضع فرمائے کہ جس راوی کو تقریب میں صدوق رمی بالتشیع یا صدوق متشیع یا ثقہ یغرب یا صدوق یخطیئ یا صدوق یہم یا صدوق لہ اوہام لکھا ہو وہ سب ضعیف و مردود الروایت و متروك الحدیث ہیں،حالانکہ باقی صحاح درکنار،خود صحیحیں میں ان اقسام کے راوی دو چار نہیں، دس بیس نہیں سینکڑوں ہیں چھ قاعدے تو یہ ہوئے۔جس سند میں کوئی راوی غیر منسوب واقع ہو۔مثلًا حدثنا خالد عن شعبۃ عن سلیمن اسے برعایت قرب طبقہ و روایات مخرج جو ضعیف راوی اُس نام کا ملے رجمًا با لغیب جزمًا بالترتیب اس پر حمل کرلیجئے۔ اور ضعفِ حدیث و سقوط روایت کا حکم کردیجئے

مسلمانو! حضرت کے یہ قواعد سبعہ پیش نظر رکھ کر بخاری و مسلم سامنے لائیے اور جو جو حدیثیں ان مخترع محدثات پر رد ہوتی جائیں کاٹتے جائیے۔اگر دونوں کتابیں آدھی تہائی بھی باقی رہ جائیں تو میرا ذمہ خدا نہ کرے کہ مقلدین ائمہ کا کوئی متوسط طالب علم بھی اتنا بوکھلایا ہو۔معاذ اﷲ جب ایك مسئلہ میں یہ کوتك تو تمام کلام کا کمال کہاں تک۔العظمۃ اﷲ ! جب پرانے پرانے چوٹی کے سیانے جنہیں طائفہ بھر اپنی ناك مانے،اونچے پائے کا مجتہد جانے،ان کی لیاقت کا یہ اندازہ کہ نری شیخی اور تین کانے،تو نئی امت چھٹ بھیوں کی جماعت کس گنتی شمار میں ہیں۔کس شمار قطار میں۔لافی العیر ولا فی النفیر والعیاذ باﷲ من شر الشرّ(نہ عیر میں اور نہ ہی نفیر میں(نہ تین میں نہ تیرہ میں)شریر کے شر سے اﷲ تعالٰی کی پناہ ت)مرزا صاحب و شاہ صاحب کیا عیاذا باﷲ ان جیسے بدعقل وعدیم الشعور تھے کہ اثبات احکام شریعت الہی و فہم احادیث رسالت پناہی صلوات اﷲ تعالٰی و سلامہ علیہ کی باگ ایسے بے مہاروں بےخرد نابکاروں کے ہاتھ میں دیتے۔ان کا مطلب بھی وہی ہے کہ جو اس کا اہل ہو اسے عمل کی اجازت بلکہ ضرورت نہ کہ کو دن نااہل بکھاری ترمجی مسکوۃ کے ترجمے میں ہلدی کی گرہ پائیں اور پنساری بن جائیں یا بنگالی بھوپالی کسی مذہب کو اپنے زعم میں خلاف حدیث بتائیں تو اﷲ عزوجل تقلید ائمہ حرام کرکے فرض فرمادے کہ بھوپالی بنگالی پر ایمان لے آئیں۔جانِ برادر یہ بودی تقلید تواب بھی رہی۔ابوحنیفہ و محمد کی تو نہ ہوئی۔بھوپالی بنگالی کی سہی۔وائے بے انصافی کہ شاہ صاحب و مرزا صاحب کے کلام کے یہ معنی


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن