دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

انھم لایقدرون علٰی شیئ من المخالفۃ لا فی الاصول ولا فی الفروع [1]

وہ اصلًا مخالفت امام پر قدرت نہیں رکھتے،نہ اصول میں نہ فروغ میں۔

ﷲ انصاف !اﷲ عزوجل کے حضور جانا اور اسے منہ دکھانا ہے ایك ذرا دیر منہ زوری،ہما ہمی ڈھٹائی،ہٹ دھرمی کی نہیں سہی، آدمی اپنے گریبان میں منہ ڈالے اور ان کا برائمہ عظام کے حضور اپنی لیاقت قابلیت کو دیکھے بھالے تو کہیں تحت الثرٰی تك بھی پتا چلتا ہے۔ایمان نہ نگلے تو ان کے ادنٰی شاگردانِ شاگرد کی شاگردی و کفش برادری کی لیاقت نہ نکلے۔خدارا جو شکار ان شیرانِ شرزہ کی جست سے باہر ہو لومڑیاں،گیڈر اس پر ہُمکنا چاہیں۔ہاں اس کا ذکر نہیں جسے ابلیس مَرید اپنا مرید بنائے۔اور اپنی تقلید سے تمام ائمہ امت کے مقابل اَنا خَیرٌ مِّنْہُ(میں اس سے بہتر ہوں(ت)سکھائے۔

جان برادر ! دین سنبھلانا ہے یا بات پالنا۔چند منٹ تك خفگی،جھنجھلاہٹ،شوخی تلملاہٹ کی نہیں بدی،ذرالیاقتی دعووں کے آثار تو ملاحظہ ہوں۔تمام غیر مقلدان زمانہ کے سروسرگروہ سب سے اونچی چوٹی کے کوہ پر شکوہ سب سے بڑے محدث متوحد سب میں چھنٹے امام متفرد علامۃ الدہر مجتہد الدہر العصر جناب میاں نذیر حسین صاحب دہلوی ہداہ اﷲ تعالٰی الی الصراط السوی ہیں۔ انہیں کی لیاقت وقابلیت کا اندازہ کیجئے۔فقیر نے بضرورت سوالِ سائلین جو اسی ماہ رواں میں صرف ایك مسئلہ جمع بین الصلوتین کے متعلق حضرت کی حدیث دانی کھولی۔ماشاء اﷲ وہ وہ نزاکتیں پائیں کہ بایں گردش و کہن سالی آج تك پیر فلك کو بھی نظر نہ آئیں۔تفصیل درکار ہو تو فقیر کا رسالہ مذکورہ حاجزالبحرین عــــــہ ملاحظہ ہو۔

یہاں اجمالًا معروض:

دہلوی مجتہدکی حدیث دانی اور ایك ہی مسئلہ میں اتنی گُل فشانی

(۱)ضرت کو ضعیف محض متروك میں تمیز نہیں۔

(۲)تشیّع و رِفض میں فرق نہیں۔

(۳)فلان یغرب وفلان غریب الحدیث میں امتیا زنہیں۔

عــــــہ:رسالہ حاجزالبحرین الواقی عن جمع الصلاتین فتاوٰی رضویہ جلد پنجم،مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن،اندرون لوہاری دروازہ،لاہور میں صفحہ ۱۵۹ پر ملاحظہ ہو۔


 

 



[1] ردالمحتار مقدمۃ الکتاب داراحیاء الثرات العربی بیروت ۱/ ۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن