دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

نیز فرمایا:

صاحب حدیث و صاحب سُنّۃ [1]

وہ صاحبِ حدیث و صاحبِ سُنّت ہیں۔(ت)

امام ابن عدی نے کامل میں کہا:

لیس فی اصحاب الرّأی اکثر حدیثا منہ [2]

اصحاب رائے میں امام ابویوسف سے زیادہ بڑا کوئی محدث نہیں۔(ت)

امام عبداﷲ ذہبی شافعی نے اس جناب کو حفاظِ حدیث میں شمار اور کتاب تذکرۃ الحفاظ میں بعنوان الامام العلامۃ فقیہ العراقین۔[3] (امام بہت علم وا لا عراقیوں کا فقیہ ت)ذکر کیا۔یہ امام ابویوسف بایں جلالتِ شان حضور سیدنا امامِ اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی نسبت فرماتے ہیں:

ماخالفتہ فی شیئ قطّ فتدبرتہ الا رأیت مذھبہ الذی ذھب الیہ انجی فی الاخرۃ وکنت ربما ملت الٰی الحدیث فکان ھو ابصربا الحدیث الصحیح منّی۔[4]

کبھی ایسا نہ ہوا کہ میں نے کسی مسئلہ میں امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا خلاف کرکے غور کیا ہو،مگر یہ کہ انہیں کے مذہب کو آخرت میں زیادہ وجہ نجات پایا،اور بارہا ہوتا کہ میں حدیث کی طرف جھکتا پھر تحقیق کرتا تو امام مجھ سے زیادہ حدیث صحیح کی نگاہ رکھتے تھے۔

نیز فرمایا:امام جب کسی قوم پر جزم فرماتے میں کوفہ کے محدثین پر دورہ کرتا کہ دیکھوں اُن کی تقویت قول میں کوئی حدیث یا اثر پاتا ہوں۔بارہا دو تین حدیثیں میں امام کے پاس لے کر حاضر ہوتا اُن میں سے کسی کو فرماتے صحیح نہیں کسی کو فرماتے معروف نہیں۔میں عرض کرتا حضور کو اس کی کیا خبر حالانکہ یہ تو قولِ حضور کے موافق ہیں۔فرماتے:میں اہل کوفہ کا عالم ہوں۔ذکر کلّہ الامام ابن الحجرفی الخیرات [5]الحسان(یہ سب کچھ امام ابن حجر نے الخیرات الحسان میں ذکر فرمایا ہے۔ت)


 

 



[1] تذکرۃ الحفاظ الطبقۃ السادسۃ ترجمہ ۲۷۳ ۴۲ /۲ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱/ ۲۱۴

[2] میزان الاعتدال ترجمہ یعقوب بن ابراہیم ۹۷۹۴ دارالمعرفۃ بیروت ۴/ ۴۴۷

[3] تذکرۃ الحفاظ الطبقۃ السادسۃ ترجمہ ۲۷۳ ۴۲ /۶ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱/ ۲۱۴

[4] الخیرات الحسان الفصل الثلاثون ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص ۱۴۳

[5] الخیرات الحسان الفصل الثلاثون ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص ۱۴۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن