30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اب باقی رہی منزل چہارم،اور تُو نے کیا جانا کیا ہے منزل چہارم سخت ترین منازل دشوار ترین مراحل،جس کے سائرنہیں مگر اقل قلائل،اس کی قدر کون جانے۔ ؎
گدائے فـــــــ خاك نشینی تو حافظامخروش کہ نظمِ مملکت خویش خسرواں دانند[1]
(اے حافظ! تو خاك نشین گدا گر ہے شور مت مچا،کیونکہ اپنی سلطنت کے نظام کو بادشاہ ہی جانتے ہیں۔ت)
اس کے لیے واجب ہے کہ جمیع لغاتِ عرب و فنونِ ادب ووجوہِ تخاطب و طرق تفاہم و اقسامِ نظم و صنوف معنٰے وادراك علل و تنقیح مناط و استخراجِ جامع وعرفانِ مانع و موارد تعدیہ و مواضع قصر و دلائل حکم آیات و احادیث،واقاویل صحابہ و ائمہ فقہ قدیم و حدیث و مواقع تعارض،و اسبابِ ترجیح،و مناہج توفیق و مدارج دلیل و معارك تاویل مسالك تخصیص،مناسك تقیید،ومشارع قیود،و شوارع مقصود وغیرہ ذلك پر اطلاع تام ووقوفِ عام و نظرغائر و ذہن رفیع،وبصیرتِ ناقدہ و بصر منیع رکھتا ہو،جس کا ایك ادنٰی اجمال امام شیخ الاسلام زکریا انصاری قدس سرہ الباری نے فرمایا کہ:
|
ایاکم ان تبادرواالی الانکار علی قول مجتہد او تخطئتہ الابعد احاطتکم بِاَدِلَّۃ الشریعۃ کلّھا و معرفتکم بجمیع لغات العرب التی احتوت علیھا الشریعۃ و معرفتکم بمعانیھا وطرقھا۔ |
خبردار مجتہد کے کسی قول پر انکاریا اُسے خطا کی طرف نسبت نہ کرنا،جب تك شریعت مطہرہ کی تمام دلیلوں پر احاطہ نہ کرلو، جب تك تمام لغتِ عرب جن پر شریعت مشتمل ہے پہچان نہ لو،جب تك ان کے معانی اُن کے راستے جان نہ لو۔ |
اور ساتھ ہی فرمادیا واَنّٰی لکم بذٰلك بھلا کہاں تم اور کہاں یہ احاطہ نقلہ الامام العارف باﷲ عبدالوھاب الشعرانی فی المیزان[2]۔(اس کو خدا شناس امام عبدالوہاب شعرانی نے میزان میں نقل فرمایا۔ت)ردالمحتار جس کی عبارت سوال میں نقل کی خود اُسی ردالمحتار میں اسی عبارت کے متصل اس کے معنے فرمادیئے تھے کہ وہ سائل نے نقل نہ کیے،فرماتے ہیں:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع