دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

درجاتِ رفیعہ امامت انہیں مسلم تھے تو ان سے کم درجہ امور میں اُن اکابر سے نہایت پست مرتبہ اشخاص کی ٹھیٹ تقلید یعنی چہ جرح وتعدیل وغیرہ جملہ امور مذکورہ جن جن میں گنجائش رائے زنی ہے محض اپنے اجتہاد سے پایہ ثبوت کو پہچائیے،اور این وآن وفلان و بہمان کا نام زبان پر نہ لائیے۔ابھی ابھی تو کھلا جاتا ہے کہ کس برتے پہ تتّا پانی   ؎

مااذا اخاضك یامغرورفی الخطر                                                              حتّی ھلکت فلیت النمل لم تطر[1]

(اے مغرور ! تجھے کس شے نے خطرے میں ڈالا یہاں تك کہ تُو ہلاك ہوگیا،کاش ! چیونٹی نہ اڑتی۔ت)

خیر کسی مسخرہ شیطان کے منہ کیا لگیں۔برادران باانصاف انہیں منازل کی دشواری دیکھیں جس میں ابو عبداﷲ حاکم جیسے محدث جلیل القدر پر کتنے عظیم شدید مواخذے ہوئے،امام ابن حبان جیسے ناقد بصیر تساہل کی طرف نسبت کیے گئے۔اِن دونوں سے بڑھ کر امام اجل ابوعیسٰی ترمذی تصحیح و تحسین میں متساہل ٹھہرے،امام مسلم جیسے جبل رفیع نے بخاری و ابوذرعہ کے لوہے مانے۔کما اوضحنافی رسالتنا مدارج طبقات ۱۳۳۳ھ الحدیث(جیسا کہ ہم نے اپنے رسالہ مدارج طبقات الحدیث میں اس کی وضاحت کردی ہے۔ت)پھر چوتھی منزل تو فلك چہارم کی بلندی ہے جس پر نورِ اجتہاد سے آفتاب منیر ہی ہو کر رسائی ہے۔امام ائمۃ المحدثین محمد بن اسمعیل بخاری سے زیادہ ان میں کون منازل ثلثہ کے منتہٰی کو پہنچا۔پھر جب مقام احکام و نقص و ابرام میں آتے ہین وہاں صحیح بخاری و عمدۃ القاری وغیرہا بنظر انصاف دیکھا چاہیے۔بکری کے دودھ کا قصہ معروف مشہور ہے۔امام عیسٰی بن ابان کے اشتغال الحدیث پھر ایك مسئلہ میں دو جگہ خطا کرنے اور تلامذہ امام اعظم رضی اﷲ عنہ کے ملازم خدمت بننے کی روایت معلوم وماثور ہے۔ولہذا امام اجل سفین بن عیینہ کہ امام شافعی رحمۃ اﷲ علیہ وا مام احمد رحمۃ اﷲ علیہ کے استاد اور امام بخاری وہ امام مسلم کے استاذ الاستاذ اور اجلہ ائمہ محدثین و فقہائے مجتہدین و تبع تابعین سے ہیں رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہم اجمعین ارشاد فرماتے ہیں:

الحدیث مضلّۃ الاّ للفقھاء۔[2]

حدیث سخت گمراہ کرنے والی ہے مگر مجتہدوں کو۔

علامہ ابن الحاج مکّی مدخل میں فرماتے ہیں:


 

 



[1]

[2] المدخل لابن الحاج فصل فی ذکر النعوت دارالکتاب العربی بیروت ۱/ ۱۲۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن