دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

اقوال ووجوہ طعن و مراتب توثیق،ومواضع تقدیم جرح وتعدیل وحوامل طعن و مناشی توثیق ومواضع تحامل و تساہل و تحقیق پر مطلع ہو،استخراج مرتبہ اتقان راوی بنقد روایات وضبط مخالفات واوہام وخطیات وغیرہا پر قادر ہو،اُن کے اسامی و القاب و کنی و انساب ووجوہِ مختلفہ تعبیر رواۃ خصوصًا اصحابہ تدلیس شیوخ و تعیین مبہمات و متفق و متفرق و مختلف مؤتلف سے ماہر ہو۔ان کے موالیدو وفیات و بلدان ورحلات و لقاء و سماعات و اساتذہ و تلامذہ و طرق تحمل ووجوہ ادا وتدلیس و تسویہ و تغیر و اختلاط آخذین من قبل و آخذین من بعد و سامعین حالین وغیرہما تمام امور ضروریہ کا حال اس پر ظاہر ہو۔اُن سب کے بعد صرف سند حدیث کی نسبت اتنا کہہ سکتا ہے صحیح یا حسن یا صالح یا ساقط یا باطل یا معضل یا مقطوع یا مرسل یا متصل ہے۔

منزل دو م:صحاح و سُنن و مسانید و جوامع ومعاجیم واجزاء وغیرہا کتب حدیث میں اس کے طرقِ مختلفہ والفاظ متنوعہ پر نظرِ تام کرے کہ حدیث کہ تواتر یا شہرت یا فردیت نسبیہ یا غرابت مطلقہ یا شذو ذ یا نکارت و اختلافاتِ رفع ووقف و قطع ووصل و مزید فی متصل الاسانید و اضطراباتِ سند ومتن وغیرہا پر اطلاع پائے نیز اس جمع طرق و احاطہ الفاظ سے رفع ابہام و دفعِ اوہام وایضاح خفی و اظہار مشکل و ابانت مجمل و تعیین محتمل ہاتھ آئے۔ولہذا امام ابوحاتم رازی فرماتے ہم جب تك حدیث کو ساتھ(۶۰)وجہ سے نہ لکھتے اس کی معرفت نہ پاتے۔اس کے بعد اتنا حکم کرسکتا ہے کہ حدیث شاذ یا منکر،معروف یا محفوظ،مرفوع یا موقوف،فرد یا مشہور کس مرتبہ کی ہے۔

منزل سوم:اب علل خفیہ و غوامض دقیقہ پر نظر کرے جس پر صدہا سال سے کوئی قادر نہیں۔اگر بعد احاطہ وجوہ اعلال تمام علل سے منزہ پائے تو یہ تین منزلیں طے کرکے طرف صحت حدیث بمعنی مصطلح اثر پر حکم لگاسکتا ہے۔تمام حفاظِ حدیث و اجلہ نقاد ناو اصلان ذروہ شامخہ اجتہاد کی رسائی صرف اس منزل تك ہے۔اور خدا انصاف دے تو مدعی اجتہاد و ہمسری ائمہ امجاد کو اِن منازل کے طے میں اصحابِ صحاح یا مصنفانِ اسماء الرجل کی تقلید جامد سخت بے حیائی نری بے غیرتی ہے بلکہ ان کے طور پر شرك جلی ہے۔کس آیت و حدیث میں ارشاد ہوا ہے کہ بخاری یا ترمذی بلکہ امام احمد و ابن المدینی جس حدیث کی تصحیح یا تجریح کردیں وہ واقع میں ویسی ہی ہے۔کون سا نص آیا کہ نقدر جال میں ذہبی وعسقلانی بلکہ نسائی و ابن عدی و دارقطنی بلکہ یحیٰی قطان ویحیی بن معین وشعبہ و ابن مہدی جو کچھ کہہ دیں وہی حقِ جلی ہے۔جب خود احکام الہٰیہ کے پہچاننے میں ان اکابر کی تقلید نہ ٹھہری جو ان سے بدرجہا ارفع واعلٰی واعلم واعظم تھے۔جن کے یہ حضرات اور ان کے امثال مقلد و متبع ہوتے جن کے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن