دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

یوں ہی جماہیرا ئمہ صحابہ و تابعین ومن بعد ہم نے حدیث الوضوء من لحوم الابل۔[1] (اونٹوں کا گوشت کھانے کی وجہ سے وضو ہے۔ت)پر:

وھوصحیح معروف من حدیث البراء وجابر بن سمرۃ وغیرھما رضی اﷲ تعالٰی عنھم۔

اور یہ حدیث حضرت براء اور جابر بن سمرۃ اور دیگر صحابہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے صحیح ومعروف مروی ہے۔(ت)

امام دارالہجرۃ عالمِ مدینہ سیدنا مالك بن انس رضی اﷲ عنہ فرماتے:

العمل اثبت من الاحادیث۔[2]

عمل علماء حدیثوں سے زیادہ مستحکم ہے۔

ان کے اتباع نے فرمایا:

انہ لضعیف ان یقال فی مثل ذلك حدثنی فلان عن فلان۔[3]

ایسی جگہ حدیث سنانا پوچ بات ہے۔

ایك جماعت ائمہ تابعین کو جب دوسروں سے ان کے خلاف حدیثیں پہنچتیں،فرماتے:

مانجھل ھذا ولکن مضی العمل علٰی غیرہ۔[4]

ہمیں ان حدیثوں کی خبر ہے مگر عمل اس کے خلاف پر گزر چکا۔

امام محمد بن ابی بکر بن جریر سے بار ہا ان کے بھائی کہتے تم نے فلاں حدیث پر کیوں نہ حکم کیا ؟فرماتے:

 لم اجد الناس علیہ۔[5] میں نے علماء کو اس پر عمل کرتے نہ پایا۔بخاری و مسلم کے استاذ الاستاذ امام المحدثین عبدالرحمن بن مہدی فرماتے:

السنۃ المتقدمۃ من سنۃ اھل المدینۃ خیرمن الحدیث[6]۔

اہل مدینہ کی پرانی سنت حدیث سے بہتر ہے۔

 


 

 



[1] جامع الترمذی ابواب الطہارۃ باب الوضوء من لحوم الابل امین کمپنی دہلی ۱/ ۱۲،سنن ابو داؤد کتا ب الطھارت باب الوضوء من لحوم الابل آفتاب عالم پریس لاہور ۱/۲۴،سنن ابن ماجہ ابواب الطھارت وسننھا باب ماجاء فی الوضوء من لحوم الابل ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص ۳۸،مسند احمد بن حنبل عن براء بن عازب المکتب الاسلامی بیروت ۴/ ۲۸۸

[2] المدخل لابن الحاج بحوالہ مالک فصل فی ذکرالنعوت دارالکتاب العربی بیروت ۱/۱۲۲

[3] المدخل لابن الحاج فصل فی ذکر الصلوۃ علی ا لمیت فی المسجد دارالکتاب العربی بیروت ۲/ ۲۸۹

[4] المدخل لابن الحاج فصل فی ذکر الصلوۃ علی ا لمیت فی المسجد دارالکتاب العربی بیروت ۲/ ۲۸۹

[5] المدخل لابن الحاج فصل فی ذکر الصلوۃ علی ا لمیت فی المسجد دارالکتاب العربی بیروت ۲/ ۲۸۹

[6] المدخل لابن الحاج فصل فی ذکر الصلوۃ علی ا لمیت فی المسجد دارالکتاب العربی بیروت ۲/ ۲۸۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن