30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ابوموسٰی اشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے فرمایا:
|
اولم تر عمر لم یقنع بقول عمارکما فی الصحیحین۔[1] |
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ حضرت عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے حضرت عمار رضی اﷲ عنہ کے قول پر قناعت نہیں کی،جیسا کہ صحیحین میں ہے۔(ت) |
یونہی حضرت ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہما نے حدیث مذکور فاطمہ پر اور فرمایا:
|
مالفاطمۃ الا تتقی اﷲ،رواہ البخاری۔[2] |
فاطمہ کو کیا ہے،کیا وہ اﷲ تعالٰی سے نہیں ڈرتی۔اس کو بخاری نے روایت کیا۔(ت) |
یونہی حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما نے حدیث ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ:
|
الوضوء مما مست النار۔[3] |
اس چیز کی وجہ سے وضو لازم ہے کہ جس کو آگ نے چھُوا۔ت) |
پر اور فرمایا:
|
انتوضّاء من الدھن انتوضاء من الحمیم رواہ الترمذی۔[4] |
کیا ہم تیل کی وجہ سے وضو کریں گے،کیا ہم گرم پانی کی وجہ سے وضو کریں گے۔اس کو ترمذی نے روایت کیا ہے۔(ت) |
یونہی حضرت امیر معاوضہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے حدیث عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہا:
|
انہ لانستلم ھذین الرکنین۔[5] |
ہم ان دو رکنوں کو بوسہ نہیں دیتے۔(ت) |
پر اور فرمایا:
|
لیس شیئ من البیت مھجوراکما فی البخاری۔[6] |
بیت اﷲ شریف میں سے کچھ بھی چھوڑنے کے لائق نہیں۔ جیسا کہ بخاری میں ہے۔(ت) |
[1] صحیح البخاری کتاب التیمم باب اذاخاف الجنب علی نفسہ المرضی الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۵۰،صحیح مسلم کتاب الحیض باب التیمم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۶۱
[2] صحیح البخاری کتاب الطلاق باب قصۃ فاطمہ بنت قیس قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۸۰۲
[3] جامع الترمذی ابواب الطہارۃ باب الوضوء مما غیرت النار امین کمپنی دہلی ۱/ ۱۲
[4] جامع الترمذی ابواب الطہارۃ باب الوضوء مما غیرت النار امین کمپنی دہلی ۱/ ۱۲
[5] صحیح البخاری کتاب المناسک باب من لم یستلم الاالرکنین والیمانیین قدیمی کتب خانہ ۱/ ۲۱۸
[6] صحیح البخاری کتاب المناسک باب من لم یستلم الاالرکنین والیمانیین قدیمی کتب خانہ ۱/ ۲۱۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع