30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حکم حال عصر یا عرف مصر تھا،کہ یہاں یا اب منقطع و منتہی ہے،یا مثل حدیث شبہات اب اس پر عمل ضیق شدید و حرج فی الدین کی طرف داعی ہے۔یا مثل حدیث تغریب عام اب فتنہ و فساد ناشی ہے،یا مثل حدیث ضجعہ فجر و جلسہ استراحت منشاء کوئی امر عادی یا عارضی ہے۔یا مثل جہربآیۃ فی الظہراحیانًا وجہر فاروق بدعائے قنوت حامل کوئی حاجت خاصہ نہ تشریع دائمی ہے۔یا مثل حدیث علیك السلام تحیۃ الموتٰی[1](علیك السلام)۔ مردوں کا سلام ہے۔ت)مقصود مجرد اخبار نہ حکم شرعی ہے۔
|
الٰی غیر ذلك من الوجوہ التی یعرفھا النبیہ ولا یبلغ حقیقۃ کنھھا الاالمجتھد الفقیہ۔ |
اس کے علاوہ دیگر وجوہ جن کو باخبر لوگ پہچانتے ہیں،اور سوائے مجتہد عالم کے ان کی حقیقت تك کسی کی رسائی نہیں۔ (ت) |
تو مجردصحت مصطلحہ اثر صحت عمل مجتہد کے لیے ہر گز کافی نہیں۔حضراتِ عالیہ صحابہ کرام سے لے کر پچھلے ائمہ مجتہدین رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین تك کوئی مجتہد ایسا نہیں جس نے بعض احادیث صحیہ کو مؤول یا مرجوع یا کسی نہ کسی وجہ سے متروك العمل نہ ٹھہرایا ہو۔
امیر المومنین عمر فارق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے حدیث عمار رضی اﷲ تعالٰی عنہ دوبارہ تیمم جنب پر عمل نہ کیا۔اور فرمایا۔
|
اِتق اﷲ یا عمار کما فی صحیح مسلم۔[2] |
اے عمار ! اﷲ سے ڈر،جیسا کہ صحیح مسلم میں ہے۔(ت) |
یونہی حدیث فاطمہ بن قیس دربارہ عدم النفقہ والسکنی للمبتوتہ پر۔اور فرمایا:
|
لانترك کتاب ربنا ولا سنۃ نبینا بقول امرأۃ لا ندری لعلھا حفظت ام نسیت رواہ مسلم ایضا،۔[3] |
ہم اپنے رب کی کتاب اور اپنے نبی کی سنت کو ایك ایسی عورت کے قول سے نہیں چھوڑیں گے جس کے بارے میں ہم نہیں جانتے کہ اس نے یاد رکھا،یا بھول گئی،اس کو بھی مسلم نے روایت کیا(ت) |
یوں ہی حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے حدیث مذکور تیمم پر اور حضرت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع