دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

" وَّ اِذَا خَاطَبَہُمُ الْجٰہِلُوۡنَ قَالُوۡا سَلٰمًا ﴿۶۳﴾"[1]

" وَ اِذَا مَرُّوۡا بِاللَّغْوِ مَرُّوۡا کِرَامًا ﴿۷۲﴾"[2]   والسلام

اور جاہل ان سے بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں بس سلام۔

اور جب وہ بے ہودہ پر گزرتے ہیں اپنی عزت سنبھالے گزر جاتے ہیں۔(ت)

عرب صاحب کی عربی دانی

بسم اﷲ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علٰی رسولہ الکریم۔عرب صاحب کی تحریراتِ ثلاثہ کا مجموعہ صرف انتیس سطریں ہیں انہیں میں ملاحظہ ہو کہ عربیت وفصاحت کی کیا بہتی نہریں ہیں۔مثلًا بطور نمونہ معروض:

(۱)ان ص۵ ای قسم من اقسام التقلید فرضًا قطعیا۔ان کی خبر منصوب

(۲)جمادی ص۵ الثانی مونث کی صفت مذکر۔

(۳)حضرت نے جمادے کا کوئی تیسرا بھی دیکھا ہوگا کہ عرب ثانی بے ثالث نہیں بولتے۔

(۴)مہینے کا علم جمادے الاخرہ ہے اعلام میں تصرف کیسا !(اگر زبر زیر اور آنکھ پر پھلی نہ ہو۔فافہم)

(۵)بخدمت ص۱۷ حضرۃ العالم بہ تائے کشیدہ یہ متعلق املا ہے۔خط کی خطاء ہے،بحث فصاحت سے جدا ہے مگر علم کا پتا ہے۔

(۶)جناب ص ۱۷ مولوی الف ہضم ہوا تو ہوا لام تو ٹیڑھی کھیر تھا۔

(۷)قادری ص۱۷ موصوف معرفہ صفت نکرہ۔

(۸)القول ص۱۷ بان لاولیاء اﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہم تصرف ان کا اسم مرفوع،مگر ہاں ادعائے محدّثی ہے۔

(۹)۵ ذوالقعدۃ ص۳۲

(۱۰)۱۱ ذوالقعدۃ مضاف الیہ مرفوع مگر یہ کہیے کہ قلم ہی مرفوع۔

ان کے سوا اور بھی بعض مواقع محل کلام،اور خود عشرۃ کاملۃ ہی کیا کم ہیں،جو آدمی ۲۹ سطریں لکھے اور ۱۰ غلطیاں کرے وہ ضرور فصیح ادیب ہوا،خصوصًا جہاں عربی الاصل ہونے کا ادعاء۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۵/ ۶۳

[2] القرآن الکریم ۲۵/ ۷۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن