دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

حضرت کا یہ فریب نامہ سہ شنبہ ۸ ذی القعدہ کو ڈاك خانہ رامپور سے روانہ ہو کر چہار شنبہ نویں ذی القعدہ کو خدمت اقدس بندگان حضرت مکتوب الیہ میں باریاب ہولیا یعنی لکھے جانے سے دو چار دن پہلے ہی پہنچ گیا۔انا ﷲ وانا الیہ راجعون۔عرب صاحب کی ان خوبیوں پر بھی حضرت عالم اہلسنت مدظلہ العالی نے اسی علم سے کام لیا جوار بابِ علم کو اہل جہل کے ساتھ شایان ہے بغور ملاحظہ فریب نامہ مذکور ہ ڈاکخانہ سے رسید لے کر یہ صحیفہ چہارم امضاء ہوا۔

مفاوضہ چہارم حضرت عالمِ اہلسنت دام ظلہ بجواب خطِ سوم

بسم اﷲ الرحمن الرحیم،نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم،وبعد فجاء الکتاب ولم یات الجواب ولست متفرغا للجھل والسباب ووصولہ قبل وجودہ بیومین عجب عجاب وبعد قد بقی علیك من الیوم الٰی الغدالوقت الموعود فان مضی ولم یأت الجواب علم ان بابك مسدود وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وبارك علی صاحب المقام المحمود والہ وصحبہ العز السعود والحمد ﷲ الغفور الودود۔

 

کتــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ

عبدہ المذنب احمد رضا البریلوی

عفی عنہ بمحمدن النبی الامی

صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم

لتسع خلون من ذی القعدۃ ۱۳۱۹ھ  یوم الاربعاء

بسم اﷲ الرحمن الرحیم،نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم بعد حمد وصلوۃ واضح ہو خط آیا اور جواب نہ آیا اور جہالت کی باتوں اور گالی گلوچ کی مجھے فرصت نہیں اور اس خط کا عالمِ ایجاد میں آنے سے دو دن پہلے یہاں پہنچ جانا سخت تعجب کا اچنبھا ہے اور ہنوز آج سے کل تك آپ کے لیے روز موعود کا وقت باقی ہے اگر وہ گزر گیا اور جواب نہ آیا تو معلوم ہوگا کہ آپ کا دروازہ بند ہے،اور اﷲ تعالٰی کے درود و سلام و برکات صاحب مقام محمود اور ان کے آل و اصحاب نورو سعادت والوں پر اور سب خوبیاں اﷲ کو جو گناہ بخشے اور اپنے بندوں سے محبت فرمائے۔

کتــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ

عبدہ المذنب احمد رضا البریلوی

عفی عنہ بمحمدن النبی الامی

صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم

لتسع خلون من ذی القعدۃ ۱۳۱۹ھ  روز چہار شنبہ

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن