دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

دیکھئے اور اب اس تحریر ثالث کو ملاحظہ کیجئے۔

خط سوم عرب صاحب بہ تبدیل رنگ واظہار خشم بے درنگ

وصلتی خطك المورخ عــــــہ۱ ۵ذوالقعدۃ ۱۱ عــــــہ۲ ۱۱ ذو القعدۃ فکیف اجیبك یوم التاسع ولکن امتثالا لا مرك سیأتیك الجواب الذی تعلم بہ اننی ماسکت عن الجواب الاصیانۃ لاغلاطك ان تظھر ولجہلك ان یشہر ستعلم لیلٰی ای دین تداینت وای غریم فی التقاضی غریمہا۔

محمد طیب ۱۱

مجھے تمہارا خط پانچویں ذوالقعدہ کا لکھا گیارہویں ذوالقعدہ کو پہنچا تو میں نویں تاریخ کو کیسے تمہیں جواب دوں،مگر آپ کا حکم ماننے کو عنقریب آپ کے پاس وہ جواب آتا ہے جس سے تمہیں معلوم ہوگا کہ میں جواب سے صرف اس لیے خاموش رہا تھا کہ تمہاری غلطیوں کو ظاہر ہونے اور تمہاری جہالت کو تشہیر سے بچاؤں اب جانا چاہتی ہے لیلٰی کہ کیسے قرض کا اس نے لین دین کیا اور اس کا قرض خواہ تقاضا کرنے میں کیسا قرض خواہ ہے۔                   محمد طیب۱۱

مترجم:غفرلہ کہتا ہے کہ تقاضائے جواب پر عجز کی جھنجھلاہٹ نے عرب صاحب کو ایسے غیظ میں ڈالا کہ ذرا سے کارڈ میں بدحواسیاں صادر ہوگئیں،مثلًا پہلی بدحواسی کہ ابتداء میں القاب و آداب درکنار اﷲ عزوجل کا نام بھی چھوٹا،پہلے دونوں خط مسلمانی طریقے پر بسم اﷲ شریف یا حمد و صلوۃ سے آغاز تھے اس کی ابتداء یہیں ہے کہ وصلنی خطک(تمہارا خط پہنچا)دوسری بدحواسی براہِ طنزوسخریہ ایك پرانا شعر عــــــہ۳ لکھ دینے کا شوق چرایا تو ایسے بہکے کہ اپنے ہی کو لیلٰی بنایا۔

عــــــہ۱:ھکذا بخطہ دام فی خبطہ ۱۲                                                                                   عــــــہ۲:ھکذا بخطہ لازال فی خبطہ ۱۲

عــــــہ۳:یہ شعر ایك عجیب قصیدے کا ہے جس کی تفصیل مضامین جناب مولوی عبدالحق صاحب خیر آبادی بیان کرتے تھے اگرچہ قصیدہ یہاں سے متعلق نہیں مگر الشیئ بالشیئ یذکر الخ پر بات یاد آجاتی ہے۔(باقی برصفحہ آئندہ )


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن