دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

مع انك انت البادی فیما ھناك وانا امھلك عدۃ ایام اُخر لتجیب مفصلا عن کل مستطر فان مضی یوم الخمیس تاسع ھذاالشھر النفیس ولم یأت منك الجواب تبین انك غلقت الباب و طویت الصحف وجف القلم بما سیجف وﷲ الحمد فی الاولٰی والاخرۃ والصلوات الزاھرۃ والتحیات الفاخرۃ علٰی سیدنا وصحبہ و عترتہ الطاھرۃ امین۔

کتــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ

عبدہ المذنب احمد رضا البریلوی

عفی عنہ بمحمدن النبی الامی

صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم

لخمس خلون من ذی القعدۃ یوم السبت ۱۳۱۹ھ

میں آپ کو چند دن کی اور مہلت دیتا ہوں کہ جتنے سوالات لکھے ہیں سب کا مفصل جواب دیجئے،اگر روز پنچشنبہ کہ اس نفیس مہینے کی(دسویں عــــــہ)ہوگی گزر گیا اور آپ کی طرف سے سوالات کا جواب نہ آیا تو ظاہر ہوگا کہ آپ نے دروازہ بند کرلیا اور دفترلپیٹ دیئے اور قلم خشك ہوجائے گا جس بات پر عنقریب خشك ہونے والا ہے اور اﷲ ہی کے لیے اوّل وآخر میں حمد ہے اور چمکتی درودیں ا ور گرامی تحیتیں ہمارے مولٰی اور انکے اصحاب و آلِ طاہرین پر،آمین !(ت)

کتــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ

عبدہ المذنب احمد رضا البریلوی

عفی عنہ بمحمدن النبی الامی

صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم

پنجم ذی العقدہ بروز شنبہ ۱۳۱۹ھ

مترجم: غفرلہ کہتا ہے مسلمان ملاحظہ فرمائیں کہ اس صحیفہ منیفہ میں سواتقاضائے جواب کے کیا تھا،عرب صاحب کی نسبت کون سا سخت کلمہ تھا مگر ہوا یہ کہ عرب صاحب جوابوں کے عجز سے بھرے بیٹھے تھے وہ سوال ان پر پہاڑ سے زیادہ گراں تھے ڈر تھا کہ مبادا جواب طلب ہوا تو کیا کہوں گا جب پہلے کو پانچ اور دوسرے کو تین مہینے گزر گئے دل میں کچھ مطمئن ہوئے ہوں گے کہ شاید قسمت کا لکھا ٹل گیا مگر افسوس کہ ناگاہ ادھر سے تقاضوں کا پہاڑ ٹوٹ ہی پڑا۔اب رنگ بدل گیا اور وہ عجز جس سے بھرے بیٹھے تھے جہل بن کر اُبل گیا۔اس صحیفہ شریفہ کا پہنچنا اور طیب صاحب کا نام کی طیب وپاکیزگی سے اپنی ذاتی اصالت کی طرف پلٹ جانا،اگلے مراسلات میں طرفین کے محاورات 

عــــــہ:پنجشنبہ کی دسویں خود اسی صحیفہ شریفہ کی تاریخ سے ظاہر تھی کہ پنجم روز شنبہ ارشاد فرمائی،لفظ تاسع سبق قلم تھا اور خود پنجشنبہ صراحۃً مذکور ہونا رفع التباس کو بس تھا۔مہلت پنجشنبہ تك عطا ہوئی وہ تاسع ہو یا عاشر ۱۲ مترجم۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن